اتنی برف پڑی کے جانور بھی جم گئے ۔۔ قازقستان میں منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ سے جانور بھی مر رہے ہیں، ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Jan 04, 2022

قازقستان سردی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں سرد ترین ملک ہے۔ جہاں خون جما دینے والی سردی پڑتی ہے۔ یہ ملک وسطی ایشیائی ممالک میں شامل ہے۔ لیکن یہاں زیادہ تر درجہ حرارت منفی 51 ڈگری تک گر جاتا ہے اور اتنی سردی پڑتی ہے کہ جانور بھی جم جاتے ہیں۔ ان کو ہلانے کے لیے اگر زور سے دھکا لگایا جائے تو وہ گر پڑتے ہیں۔ جب یہاں جاڑے کا موسم ختم ہوتا ہے تو لاکھوں کی تعداد میں جانور فریز ہونے کی وجہ سے مر چکے ہوتے ہیں۔

قازقستان میں 131 نسل کے لوگ رہتے ہیں جن میں کل آبادی کا 63% قازق، روسی لوگ، ازبیک لوگ، یوکرینی، جرمن لوگ، تاتاری اور اویغور شامل ہیں۔ اس ملک میں رہنے والے زیادہ تر انجیر والا دودھ پیتے ہیں جو ان کو ٹھنڈ سے بچاتا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ یہاں کس طرح سردی پڑتی ہے۔ مقامی لوگ تو گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More