ہسپتال میں بھی میرا شوہر صرف تلاوتِ قرآن کرتا رہتا ہے ۔۔ 4 ماہ سے بھوکے رہنے والے بے گناہ فلسطینی قیدی کو رہائی کب ملے گی؟

ہماری ویب  |  Jan 05, 2022

قرآن پاک پڑھنے والے کسی بھی حال میں قرآن کی تلاوت کرنا نہیں چھوڑتے۔ چاہے وہ بسترِ مرگ پر ہی کیوں نہ ہوں۔ فلسطین کے بے گناہ شہری فلسطین کے 40 سالہ ہاشم ابوحواش کی رہائی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔ ہاشم وہ بے گناہ قیدی ہیں جن کی کوئی غلطی تھی اور نہ کوئی گناہ۔ لیکن اسلام سے محبت ان کو قید خانوں میں لے گئی۔
انہوں نے اپنی طرح سے ہر ممکن کوشش کی لیکن اسرائیلی فوج نے ان پر ہر طرح سے ظُلم و ستم کیے۔ جس کے باعث انہوں نے بھوک ہڑتال کردی اور اب 4 ماہ گزر چکے ہیں۔ اس بھوک ہڑتال کی وجہ سے ہاشم کی طبیعت انتہائی خراب ہوچکی ہے یہ کئی روز سے ہسپتال میں داخل ہیں۔ ان کے 5 چھوٹے چھوٹے بچے اپنے والد کی رہائی اور صحتیابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔
ان کی بیوی نے اپنے بیان میں فلسطینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ:'' ہاشم ہسپتال میں بھی صرف تلاوتِ کلامِ پاک پڑھتے رہتے ہیں۔ جب سے ان کو ہوش آیا ہے انہوں نے صرف یہی کہا ہے مجھے قرآن سناؤ، میں ٹھیک ہوں پریشان نہ ہو۔ مگر بھوک ہڑتال ختم نہ کی۔ البتہ سوشل میڈیا پر ان کی رہائی کے لیے کوششیں رنگ لائیں اور اب اگلے ماہ یعنی فروری میں ان کو جیل سے رہائی مل جائے گی۔ ہم ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے میرے خاوند کو بچانے کے لیے کوششیں کیں۔ ''
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More