آنر کا فلیگ شپ فولڈ ایبل فون کب متعارف ہوگا؟

سماء نیوز  |  Jan 06, 2022

موبائل کمپنی نے سال 2022 میں اپنا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

آنر میجک وی نامی یہ فولڈ ایبل اسمارٹ فون رواں ماہ 10 جنوری کو چین میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا جائے گا۔

یہ فولڈ ایبل فون ڈیزائن کے لحاظ سے سام سنگ کے گلیکسی زی فولڈ 3 سے ملتا جلتا ہے، اس کے کور ڈسپلے میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا ہوگا جبکہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہوگا۔

علاوہ ازیں اس فون میں ڈوئل ایل ای ڈی فلیش اور پی ڈی اے ایف سینسرز بھی ہوں گے۔

یہ 2022 کا پہلا حقیقی فلیگ شپ فون ہوگا جس میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈریگون 8 جنریشن ون پروسیسر موجود ہوگا۔

آنر میجک وی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق اس میں بیٹری کے ساتھ 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دستیاب ہوگی جبکہ اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم بھی ہوگا۔

آنر کے  مطابق یہ فولڈ ایبل اسمارٹ فون فلیٹ اسکرین پر مشتمل ہے جو 2 حصوں پر مبنی ہےاور کوئی گیپ نہیں ہے۔

بند ہونے پر اس فون کی اسکرین 6.5 انچ ہوگی جس میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کھلنے پر یہ اسکرین 8 انچ کی ہوجائے گی۔

آنر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مارکیٹ میں دستیابی کے بعد میجک وی دیگر فولڈ ایبل فونز کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More