کھانے میں چوہے کا سر نکل آیا ۔۔ بازار سے منگوائے گئے کھانے نے آدمی کو پریشان کردیا، پھر کیا ہوا؟

ہماری ویب  |  Jan 07, 2022

دنیا بھر کے مختلف ریسٹورنٹس میں آئے روز ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جب کسی ریسٹورنٹ میں کھانے کی پلیٹ میں لال بیگ، مکڑی یا پھرکوئی اور کیڑا مکوڑا نکل آتا ہے جس کے بعد ریسٹورینٹ مالکان کی شامت آجاتی ہے۔

گذشتہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہوئی تھی جب ایک خاتون نے فرائیڈ ونگز آرڈر کیے اور ان کے باکس سے مرغی کا کی تلی ہوئی گردن نکل آئی تھی جسے دیکھ کر حیران رہ گئی تھیں۔

اب اسی طرز کا ایک اور واقعہ اسپین سے سامنے آیا ہے جب ایک جوز نامی شخص نے کھانے کا آرڈر دیا اور مارکیٹ سے منگوائے گئے کھانے میں غلطی سے چوہے کا سر نکل آیا لیکن جوز کو اس بات کا علم ہی نہیں ہوا اور مرے ہوئے چوہے کا سر سبزیوں اور آلو کے ساتھ چبا گیا۔

ہوا کچھ یوں تھا کہ جوز نے کھانا اپنے گھر پر گرم کیا اور پلیٹ میں ڈال لیا۔ اپنے کھانے میں اسے ایک سیاہ چیز دِکھی لیکن اس نے وہ سبزی سمجھ کر چمچ سے کھالی لیکن اچانک اسے کچھ عجیب کرنچی محسوس ہوا تو اسے پلیٹ میں دو آنکھیں اور ایک منہ نظر آیا۔ جوز جسے سبزی سمجھ کر کھا رہا تھا وہ دراصل چوہے کا سر تھا۔

واقعہ رونما ہونے کے بعد جوز نے فوری طور پر سپر مارکیٹ والوں کے خلاف شکایت درج کرائی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More