جانور کے برابر بھی نہیں سمجھتے، امیر غریب کے ساتھ ایسا ہی کرتے ہیں ۔۔ امیروں کے ساتھ آئے نوکر اور ڈرائیوروں کو پارک میں آنے سے کیوں منع کیا گیا؟

ہماری ویب  |  Jan 07, 2022

بڑے بڑے لوگ دل کے کالے ہی ہوتے ہیں۔ اب میں اپنی اس بات کو یوں ثابت کر سکتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر آج کل ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں۔

کہ ایک پارک کے باہر ایک بورڈ لگا ہوا ہے کہ کون کون سے لوگ اندر نہیں آسکتے۔اس وائرل تصویر میں آپکو واضح طور پر لکھا نظر آ سکتا ہے کہ نوکر اور ڈرائیور حضرات تقریب میں نہ آئیں۔

عموماََ یہی ہوتا ہے کہ یہ بڑے بڑے لوگ اپنے نوکروں کو اپنے ساتھ تو ہوٹل وغیرہ لے جاتے ہیں اور انہیں اپنے کچھ دور بٹھا دیتے ہیں۔

اور جب انکے کھانے سے کچھ بچ جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ اب آپ کھا لو، تو اس بات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ نوکروں اور ڈرائیور حضرات کو یہ اپنے سے گرا ہوا انسان مانتے ہیں۔

اب مزید بات کرتے ہیں اس وائرل تصویر کے بارے میں جس میں ہمیں ایک یہ کسی پارک کے باہر لگا ہوا بورڈ نظر آ رہا ہے۔ نوکر اور ڈرائیور حضرات کے علاوہ لکھا ہوا ہے کہ

کتے اورغیر شادی شدہ افراد اندر نہیں آسکتے، آپ یہاں سگریٹ نوشی بھی نہیں کر سکتے، نہ ہی کرکٹ نہیں کھیل سکتے ہیں اور پارک ٹائمنگ کے بعد بھی اندر نہیں آ سکتے۔

مزید یہ کہ اب تک یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ ہے تو یہ تصویر ایک پارک کے باہر لگے بورڈ کی مگر کیا یہ صرف پارک کیلئے تھا یا پھر یہاں کوئی تقریب جاری تھی جس کیلئے یہ بورڈ آویزاں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اب تک اس تصویر کے بارے میں تفصیلات حاصل نہیں ہو سکیں کہ یہ پارک کس ملک کا ہے جہاں یہ انتہائی اخلاق سے گری ہوئی بات لکھی گئی تاہم اب تک لاکھوں دنیا اس تصویر کو دیکھ چکی ہے اور اس پر اپنی قیمتی رائے بھی پیش کر رہی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More