مردے کی تصویر بھی لگاتے ہیں اور حلوہ بھی بناتے ہیں ۔۔ ترکی میں جنازے کے وقت سب لوگ اپنے سینے پر مردے کی تصاویر کیوں لگاتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Jan 07, 2022

مختلف سماج میں مختلف طور طریقے اپنائے جاتے ہیں کچھ حیرت زدہ ہوتے ہیں تو کچھ دلچسپ بھی ہوتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ترک لوگوں میں کی جانے والی ایک روایت سے متعلق ہی بتائیں گے جو کہ اب ڈراموں میں بھی دکھائی جاتی ہے۔

ترکی میں جب کبھی کسی گھرانے میں فوتگی ہوتی ہے تو فیملی کا ہر ممبر عام مسلمان کی طرح اپنے پیارے کی موت پر اشکبار ہوتا ہے، اور گھر میں خواتین کا تانتا بندھ جاتا ہے جو کہ مرحوم کے گھر کی خواتین سے تعزیت کے لیے آتی ہیں۔

جبکہ مرد حضرات گھر کے باہر موجود ہوتے ہیں۔ نماز جنازہ کا طریقہ کار کچھ یوں ہوتا ہے کہ نماز جنازہ سے پہلے ہر ایک شخص میت کے پاس آتا ہے اور اسے اپنے دل سے معاف کرتا ہے، جس کے بعد صفیں تیار کی جاتی ہیں، پہلی صف میں مرد اور دوسری صف میں خواتین جنازے میں شریک ہوتی ہیں۔

مرحوم کے گھر والے مرحوم کی تصاویر کو اپنے سینے پر لگائے ہوئے ہوتے ہیں، یہ ترکی میں اب کافی حد تک عام روایت بن گئی ہے۔ عین ممکن ہے مرحوم کی شناخت کے لیے اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تصاویر سینے پر لگائی جاتی ہوں۔

قبرستان میں تدفین کے وقت خواتین بھی موجود ہوتی ہیں۔ ترکی میں جنازے اور تدفین کے وقت کپڑوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، یعنی خواتین پر ایسا لباس پہننا ضروری ہے جس میں جسم کے تمام حصے چھپے ہوئے ہوں، جبکہ مرد حضرات شرٹ اور پینٹ ہی پہنتے ہیں۔

اس کے بعد آس پاس یا پڑوس کی خواتین مرحوم کے گھر آ کر حلوہ بناتی ہیں اور گھر آئی قرآن خوانی میں مصروف خواتین کو حلوہ پیش کیا جاتا ہے، ترکی کی ثقافت میں فوتگی کے وقت تیار حلوہ اہمیت رکھتا ہے، جبکہ حلوہ کھانا ضروری ہوتا ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More