یہ شخص پچھلے 17 سال سے اپنی گاڑی کے ساتھ جنگل میں کیوں رہ رہا ہے؟ جانیے کئی سال سے شہر نہ دیکھنے والے اس شخص کی کہانی

ہماری ویب  |  Jan 08, 2022

سوشل میڈیا پر حیرت انگیز اور دلچسپ خبریں تو بے تہاشا مل جاتی ہیں، کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ انسان کو سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی خبر کے بارے میں بتائیں گے۔

بھارتی شہری اس وقت سوشل میڈیا وائرل ہو گیا جب اس کے بارے میں حیران کن انکشافات سامنے آئے۔ ذرائع کے مطابق بھارت رایست کرناٹک کے نیکرال کمراج سے تعلق رکھنے والے چندر شیکھر اپنی قیمتی چیزوں کے ساتھ جنگل ہی میں رہ رہے ہیں۔

چندر شیکھر گزشتہ 17 سال سے جنگل میں تنہا زندگی گزار رہے ہیں۔ چندر شیکھر 17 سال قبل ایک خوش مزاج اور ملنسار شخص تھے، مگر ان کے ساتھ ہونے والے واقعات نے انہیں ایک تنہا شخص بنا دیا ہے۔

17 سال قبل چندر نے ایک بینک سے اپنی فصل کے لیے 4 لاکھ روپے قرضہ لیا تھا، مگر وقت پر قرضہ ادا نہ کر سکا جس کی وجہ سے بینک کو چندر شیکھر کی زمین ضبط کرنا پڑی، اس طرح وہ اپنے گھر سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

چندر اپنی پرانے زمانے کی گاڑی کو لے کر اپنی بہن کے گھر بھی گیا لیکن آئے روز کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو گیا تھا اور پھر فیصلہ کیا کہ وہ جنگل میں ہی رہے گا۔

شہر سے کچھ فاصلے پر موجود جنگل میں رہائش اختیار کرنے والا چندر اس وقت ایک ایسی زندگی گزار رہا ہے جس میں اسے کوئی غرض نہیں کہ دنیا میں کیا چل رہا ہے۔ وہ پیٹ پالنے میں کے لیے درختوں سے بنی باسکٹ بناتا ہے اور انہیں مارکیٹ میں بیچ کر چاول، چینی اور ضروری اشیاء خریدتا ہے۔

چندر شیکھر کے ساتھ اسکی ایک گاڑی، ایک سائیکل اور کچھ دیگر اشیاء بھی موجود ہیں۔ وہ جنگل میں ہی میں نہر کے کنارے نہاتا ہے اور اپنی چھوٹے سے کیمپ میں ہی کھانا بناتا ہے اور سوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More