میں جہاں جاتا ہوں، موت میرے پیچھے ہوتی ہے ۔۔ عراقی فوجی کا ماں کے لیے آخری ویڈیو پیغام نے سب کو رُلا دیا، دیکھیے

ہماری ویب  |  Jan 08, 2022

جنگ جب بھی ہوتی ہے تو ہمیشہ ہی ماؤں کی گود اجڑتی ہے، کبھی دشمن کی ماں کی تو کبھی دشمن کے خلاف لڑنے والے کی ماں کی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی جوان کے بارے میں بتائیں گے جو کہ شہید تو ہوا مگر سب کو رلا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی، جس میں ایک جوان کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ ویڈیو بھی بنا رہا ہے اور جنگ زدہ ماحول میں باتیں بھی کر رہا ہے۔

دراصل اس ویڈیو میں جوان اپنی والدہ اور گھر والوں سے مخاطب ہے اور والدہ سے اپنی محبت کا اظہار کر رہا ہے۔ جوان کو پتہ تھا کہ یہ وقت آخری ہے اور دوبارہ موقع ملے نہ ملے، والدہ کو اپنا آخری پیغام دے دے۔

ویڈیو میں جوان کا کہنا تھا کہ امی دیکھا، میں جہاں جاتا ہوں، موت میرے پیچھے آجاتی ہے۔ جوان نے والدہ کو اپنے دوست سے بھی ملوایا اور کہا کہ امی یہ یوسف ہے، جس کے بارے میں آپ کو بتایا کرتا تھا۔ یہ تھوڑا جذباتی ہے اور مشین گن سے کھیل رہا ہے۔

جوان کو اس بات کا احساس تھا کہ صورتحال کافی کشیدہ ہے اور موت سامنے کھڑی ہے مگر پھر بھی والدہ کو پریشان نہ کرنے کے لیے ایسا محسوس کرا رہا تھا کہ جیسے وہ سب کچھ ٹھیک ہے۔

جوان کا ماں کو مخاطب کر کے مزید کہنا تھا کہ امی میری بات سنیں، مجھے نہیں لگتا کہ اب میں واپس آ پاؤنگا، یہ کہتے ہوئے جوان کے چہرے کے تاثرات بھی بدل گئے تھے۔ آنکھوں میں آنسو اور درد سے بھری آواز۔

جوان کا کہنا تھا کہ میں امی میں آپ سے بے حد پیار کرتا ہوں، جبکہ بھائی کو ایک ہی ہدایت دی اور کہا کہ امی کا خیال رکھان اور کہا میں آپ سب سے بے حد پیار کرتا ہوں۔ جبکہ جوان کے عقب میں دھواں اڑتا اور کشیدہ صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More