7 لوگ انتقال کر گئے ۔۔ جھیل میں موجود چٹان سیاحوں پر کیسے گری؟ حیران کن ویڈیو

ہماری ویب  |  Jan 10, 2022

پہاڑ سیاحوں پر آ گر۔ ہوا کچھ یوں کہ افریقی ملک برازیل کے مشہور سیاحتی مقام کینون فال پر چٹان کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی پر آ گرا جس سے 7 سیاح ہلاک ہو گئے۔

اور 9 شدید زخمی ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جھیل کے اس خوفناک حادثے میں 20 افراد لاپتہ ہیں۔

جن کی تلاش کا عمل برازیلن نیوی نے شروع کر دیا ہے اور متعلقہ حکام اس چٹان کو پہلے ہی انتہائی خستہ حال قرار دے چکے ہیں۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ اس دلا دہلا دینے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب چٹان کے چٹخنے کی آواز آئی تو اس وقت غیر دانستہ طور پر 2 اور کشتیاں بھی اس کے نیچے آ گئیں۔

مزید یہ کہ ٹورسٹ گائیڈ نے سیاحوں کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا اور غفلت سے کام لیتے ہوئے انہیں اس مقام تک لے گیا جہاں جانے سے حکومت کی جانب سے پہلے ہی منع کیا گیا تھا۔

تاہم اب برازیل حکومت نے اس سیاحتی مقام پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More