مجھے لگا میرے شوہر واپس لوٹ آئے ہیں.. فوجی کا لکھا ہوا خط بیوہ کو 76 سال بعد ملا

ہماری ویب  |  Jan 10, 2022

خط پہنچانے میں ڈاکیے حضرات اکثر دیر کردیتے ہیں لیکن 89 سالہ انجلینا کی حیرت کا اس وقت ٹھکانہ نہیں رہا جب ایک دستک کے بعد انھیں اپنے شوہر کا 76 سال پرانا خط ملا۔ وہ خط انجلینا کے شوہر نے اپنی ماں کے نام دوسری جنگ عظیم کے دوران لکھا تھا جب وہ فوجی تھے۔

خط میں لکھا ہے کہ "پیاری ماں آج آپ کی طرف سے مجھے ایک اور خط ملا اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سب ٹھیک ہے۔ جہاں تک میری بات ہے تو میں ٹھیک ہوں اور میرے ساتھ سب ٹھیک ہیں، لیکن جہاں تک کھانے کی بات تو وہ ہر وقت کافی خراب ہوتا ہے۔ مجھے آپ سے پیار ہے، آپ کا بیٹا جون۔ مجھے امید ہے کہ آپ سے جلد ملاقات ہوگی۔‘

[img]

اجلینا کہتی ہیں یہ خط بہت پرانا ہے اور جب یہ خط لکھا گیا اس وقت وہ اپنے شوہر کو نہیں جانتی تھیں۔ جون اور ان کی والدہ کے انتقال کو کافی سال گزر چکے ہیں۔ انجلینا کے شوہر نے اپنی والدہ کو یہ خط 1945 میں لکھا جب کہ انجلینا سے ان کی ملاقات 1945 میں ہوئ۔ شادی کے بعد دونوں کے 5 بچے ہوئے اور چھ سال پہلے جون کا انتقال ہوگیا۔ انجلینا خط پاکر بہت خوش ہیں وہ کہتی ہیں کہ انھیں لگتا ہے ان کے شوہر واپس آگئے ہیں ۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More