کوئی کام نہیں کرتا اور خاموش رہ کر پیسے کما لیتا ہوں ۔۔ جانیئے یہ شخص ایسا کیا کرتا ہے جو اسے بڑا معاوضہ دیا جاتا ہے؟

ہماری ویب  |  Jan 11, 2022

کبھی سوچا ہے کہ آپ کچھ بھی نہ کریں اور آپ کو اس کا معاوضہ ملے، یہ وہ خواب ہے جو ہر کوئی پورا ہوتا دیکھنا چاہتا ہے۔

لیکن ایک ایسا شخص حقیقت میں سامنے آیا ہے جوکچھ نہ کرنے کے پیسے کماتا ہے لیکن کیسے؟

حیران کن بات تو یہ ہے کہ لوگ بھی اس نوجوان کو خوشی خوشی کرائے پر لے کر پیسے دیتے ہیں۔

کچھ نہ کرنے والے شخص کا نام شوجی ماریمو ہے جس کا تعلق جاپان سے ہے۔ 38 سالہ شوجی ماریمو کچھ نہ کرنے سے مشہور ہوا۔

شوجی کی کہانی کچھ یوں ہے کہ سال 2018 میں وہ بے روزگار ہوگیا تھا جس کے باعث اس نے کچھ بھی نہ کرنے والا آدمی کرائے کے لیے دستیاب ہے کے نام سے ٹوئٹر اکاؤنٹ شروع کیا۔ اور یہاں بھی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس نے کم وقت میں 2 لاکھ فالوورز بھی بنا لیے۔

دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس کی خدمات حاصل کرنے کےلیے درجنوں افراد اس سے رابطہ کرنے لگے ہیں، اور کوئی کام نہ کرنے پر مناسب معاوضے کی پیش کش بھی کرتے ہیں، آج حالت یہ ہے وہ اپنے نکمے پن میں بہت مصروف رہتا ہے۔

دنیا کا واحد کچھ نہ کرنے والے جاپانی شخص شوجی نے کئی بڑے گاہک بنا لیئے۔ شوجی بتاتے ہیں کہ بہت سے لوگ جب تنہا محسوس کرتے ہیں وہ مجھے بلا لینتے ہیں۔ میں کچھ بولتا نہیں ہوں بس چپ چاپ بیٹھا رہتا ہوں۔

ایک خاتون بھی شوجی کی مستقل کلائنٹ ہیں، جن کے ساتھ وہ کیفے میں جا کر چائے کافی پیتا ہے، لیکن خاموشی کے ساتھ، وہاں اسے بولنے تک کا کام نہیں کرنا پڑتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More