سال کی بہترین ایجادات جو آپ کو حیران کردے

بول نیوز  |  Jan 14, 2022

سائنسی ترقی کی بدولت دنیا اتنی تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے عقل حیران رہ جاتی ہے نئی ایجادات کے ساتھ ایجاد کی گئی مشینوں کو بھی مزید جدت دی جارہی ہے تاکہ یہ انسان کی زندگی کواور بہتر  بنانے میں کار آمد ثابت ہوسکے۔ امریکا میں ایسی ہی کئی حیرت انگیز ایجادات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

امریکا کے شہر لاس ویگاس میں گزشتہ دنوں کنزیومر الیکٹرانکس شو کا انعقاد کیا گیا جہاں جدید ٹیکنالوجی سے لیس بہترین گیجٹس اور ڈوائسز کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا جسے دیکھنے والوں نے بے حد سراہآ۔

واضح رہے کہ امریکا میں ہر سال کنزیومر الیکٹرانکس شو کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے سائنسدان اور انجینئیرز اپنی نئی ایجادات کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔ جس میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیاں، ڈیوائسز اور زندگی کو سہل بنانے والے دیگر آلات کو پیش کیا جاتا ہے۔

ویسے تو اس نمائش میں رکھی جانے والی ہر ایجاد ہی حیران کن ہوتی ہے مگرپھر بھی کچھ ایسی ہوتی ہیں جو حاضرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں انہیں میں چند کا یہاں پر ذکر کیا جارہا ہے۔

ٹوتھ برش

کہتے ہیں کہ جسمانی صحت کا براہ راست تعلق منہ کی صفائی سے ہے اورعام برش دانتوں کی صفائی اتنی بہتر انداز میں نہیں کرپاتے اسی لئے ایک ایسے برش کی کمی محسوس کی جارہی تھی جو دانتوں کی صفائی کو بہتر انداز میں کر سکے۔

 اسی بات کو مد نظر رکھتے ہو ئے فرانسیسی کمپنی نےایک ایسا برش تیار کیا ہے جس میں لگے مختلف موڈز کو تبدیل کر کے صارف اپنے دانتوں کو دس سیکنڈ صاف کرسکتا ہے۔

فاس ٹیش نامی نے کمپنی اپنے وائے برش براںڈ کو دیکھتے ہوئے 2019 میں ایک کانسیپٹ ٹوتھ برش کو متعارف کر واچکی ہے جو صرف دس سیکنڈ میں دانتوں کی صفائی کا کام مکمل کرتا تھا مگر اب اسی ٹوتھ برش میں مزید جدت پیدا کی گئی ہے اور اسے پہلے سے زیادہ کارآمد بنایا گیا ہے جس میں ڈیوائس کے دونوں جانب دانتوں کی صفائی کے لئے ریشے دیئے گئے ہیں یہی وجہ ہے ہے کہ اب دانتوں کی صفائی کے دوران اسے پلٹنے کی ضرورت نہیں رہتی اور دانت ازخود صاف ہوجاتے ہیں۔

اس نئے کانسیپٹ برش میں حیرت انگیز طور پرچھ نئے وائبریشن موڈز بشمول گم کیئر یعنی مسوڑھوں کی حفاظت، وائٹننگ اور دانتوں کی پالش موجود ہیں تاہم یہ برش ابھی صارفین کے لئے پیش نہیں گیا گیا۔

للی لیمپ

اس نمائش میں ایک لیپ بھی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا جس کا نام للی لیمپ ہے یہ حیرت انگیزلیمپ ڈیسلیکسیا سے متاثرہ افراد کو پڑھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

 ڈیسلیکسیا ایک ایسا عارضہ ہے جس میں مبتلا انسان الفاظ کو پڑھنے، پہنچاننے، سمجھنے اور لکھنے میں مشکل کا سامنا کرتے ہیں۔ اس لیمپ کو تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی پیٹنٹ ٹیکنالوجی مررایفکیٹ کے ذریعے دیر تک مطالعے کو سہل بناتی ہے۔

اس لیمپ میں حیرت انگیز طور پر ایسی فلیشز بنتی ہیں جو انسانی آنکھ کو تو نظر نہیں آتی مگر اس عارضے میں مبتلا افراد کے لئے لفظوں کو سمجھنا آسان بنادیتی ہے، تاہم اس کی قیمت 349 یورورکھی گئی ہے۔

 فٹنس بائیک

نام سے ظاہر ہے کہ یہ فٹنس کا خیال رکھنے والے افراد کے لئے تیار کی گئی۔ ایل جی کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی اس بائیک کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ آپ اسے چلاتے ہوئے باہر کے مناظر سے بھی لطف اندوز ہوسکےگے۔

اس سائیکل کے ساتھ 55 انچ کا او ایل ای ڈسپلے دیاگیا ہے جس میں سائیکل چلاتے ہوئے ایسا محسوس ہوگا کہ آپ کہیں باہر دلکش مناظر کے درمیان یہ کام انجام دے رہیں ہیں۔

نائکس سرور

ایلین ویئر کا نائکس سرور مستقبل کی ایسی ہی ٹیکنالوجی کو لئے ہوئے ہے جس کی مدد سے گھر میں موجود کسی بھی ڈیوائس کو ایک مخصوص ایپ  کی مدد سے دیوائسز کو سوئچ کیا جاسکے گا۔

ڈیجیٹل دروازے

ماسونائٹ نامی کمپنی نے ایک بہترین ایم پاور ڈور تیار کیا ہے جس میں ایک رنگ ویڈیو ڈور بیل دی گئی اس طرح دروازے پر موجود شخص کو بآسانی دیکھ سکتے ہیں ساتھ ہی اسمارٹ لاک بھی نصب کیا گیا ہے، جبکہ یہ دروازہ کئی سینسرز بھی لیس ہے۔

گیٹار

سام سنگ کی جانب سے اس نمائش میں ایک ڈیجیٹل گیٹارکو پیش کیاگیا جسےحاضرین کی جانب سے کافی سراہا گیا اس گیٹار کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس سے گیٹار بجانا بہت آسانی سے سیکھا جاسکتا ہے، کیونکہ سان سنگ کی سی لیب کے ڈیجیٹل گیٹار زیم اسٹار میں ہر جگہ لائٹس موجود ہیں جو صحیح توٹس بجانے کا پتا دیتی ہیں۔

اس نمائش میں ان شاہکار کے علاوہ بھی کئی ایجادات پیش کی گئی تھی جن کا کام انسانی امورکو سہل بنانا تھا اور اب ان کی بدولت زندگی بہت آسان ہوگئی ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More