مقبوضہ کشمیر میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

بول نیوز  |  Jan 15, 2022

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی گہرائی 81 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی ایجنسی کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ رات 9 بج کر 43 منٹ پر 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کا مرکز افغانستان کے فیض آباد سے 177 کلو میٹر جنوب مشرق میں  ہندو کش پہاڑوں کی جانب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

نیشنل سینٹر فار سیمولوجی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 81 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے تاہم رپورٹس کے مطابق اب تک زلزلے کے باعث اب تک کوئی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Earthquake of Magnitude:5.3, Occurred on 14-01-2022, 21:43:02 IST, Lat: 36.37 & Long: 71.50, Depth: 81 Km ,Location: 117km SE of Fayzabad, Afghanistan for more information download the BhooKamp App https://t.co/4qPcFCqj3E @ndmaindia @Indiametdept pic.twitter.com/sf7R9ldNUm

— National Center for Seismology (@NCS_Earthquake) January 14, 2022

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں جن میں صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور، مانسہرہ اور دیگر شہر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے باعث دارالحکومت جکارتا کی عمارتیں لرز اٹھیں تھی لیکن زیادہ جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

امریکی جیولوجیکل سروے انسٹی ٹیوٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی تھی جس کا مرکز بحر ہند کے 37 کلو میٹر گہرائی میں تھا جو صوبہ بانٹین کے ساحلی شہر لبوان سے 88 کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات اور جیو فزکس کا کہنا تھا کہ اس زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More