میں اپنے والد سے آخری بار مل بھی نہیں سکا تھا ۔۔ وہ سیاست دان جن کے والدین ریٹائرڈ فوجی افسر تھے اور حادثے کا شکار ہوئے

ہماری ویب  |  Jan 18, 2022

پاکستان میں ایسے کئی نام موجود ہیں جو کہ کافی مشہور ہیں، ان میں سے بیشتر نام سیاست دانوں کے ہیں جو کہ اپنے دلچسپ انداز اور منفرد طور پر جانے جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

شاہد خاقان عباسی:

شاہد خاقان عباسی پاکستانی سیاست کا ایک مشہور نام ہے، بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی کے والد ائیر کموڈو ریٹائرڈ خاقان عباسی پاکستان ائیر فورس میں تھے۔ شاہد خاقان عباسی اپنے والد سے بے حد پیار کرتے تھے اور وہ بھی والد ہی کی طرح ہوا بازی کی تربیت حاصل کر چکے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کے والد اوجھڑی کیمپ واقعہ میں میں شہید ہو گئے تھے، دراصل یہ واقعہ راولپنڈی کے قریب واقع اوجھڑی کے مقام پر ہوا تھا۔ شاہد خاقان عباسی ان دنوں بیرون ملک تھے جب والد کے انتقال کی خبر ملی۔

اسد عمر:

اسد عمر اور زبیر عمر دو ایسی جماعتوں کے رہنما ہیں جن کی مثال آگ اور پانی جیسی ہے۔ لیکن اسد عمر اور زبیر عمر کے والد کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ بھی پاکستانی فوج میں شامل تھے۔

جنرل غلام عمر کا شمار پاکستانی فوج کے اہم جرنیلوں میں ہوتا تھا۔ لیکن جنرل غلام عمر پر کئی سیاست دانوں کی جانب سے پاکستان توڑنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے، جبکہ انہیں نظر بندی کی سزا بھی ملی تھی۔ سیاسی طور پر بھی کرپشن سمیت کئی سیاسی پارٹیوں کو سپورٹ کرنے جیسے الزمات بھی ان پر لگے تھے۔

اعجاز الحق:

اعجاز الحق بھی پاکستانی سیاست کا ایک ایسا نام ہے جو اگرچہ کسی بڑی سیاسی جماعت میں شامل نہیں مگر اکثر حکومتی اتحاد میں ضرور شامل ہوتے ہیں۔

اعجاز الحق کے والد جنرل ضیاء الحق تھے، جنہیں پاکستان میں ایک خاص اہمیت حاصل تھی۔ جنرل ضیاء کی بیٹی زین ضیاء کی علاج کے سلسلے میں والدہ اور بچے بیرون ملک تھے، جس پاکستان میں فوج نے باگ ڈور سنبھالی تھی، اس وقت جنرل ضیاء کی اہلیہ کو دو پریشانیاں تھیں بیٹی کے آپریشن کی اور شوہر کی حفاظت کی۔

گوہر ایوب خان اور عمر ایوب خان:

جنرل ایوب خان بھی پاکستانی سیاست کا ایک ایسا نام ہے جسے بہت سے لوگ جانتے ہیں، جبکہ اب ان کے بیٹے گوہر ایوب خان اور پوتے عمر ایوب خان پاکستان تحریک انصاف کے ممبر ہیں۔

جنرل ایوب خان پہلے مارشل لاء لانے والے جنرل تھے جبکہ مادر ملت فاطمہ جناح کے خلاف بھی سیاسی طور پر متحرک تھے۔

گوہر ایوب خان اور ان کے بیٹے عمر ایوب خان اب پاکستانی سیاست میں متحرک ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More