لگتا ہے مودی کی بھی پرچیاں آگے پیچھے ہو گئیں ۔۔ بھارتی وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم پر اپنی تقریر بھول گئے، ویڈیو دیکھیئے

ہماری ویب  |  Jan 18, 2022

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اکثر اپنے منفی بیانات اور لفظی گولا باری سے لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنے رہتے ہیں وہیں انہی سے اپنی تقریر کے دوران کچھ ایسی غلطیاں بھی ہوجاتی ہیں جس سے سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ جاتے ہیں اور کچھ مضحکہ خیز تقریر قرار دیتے ہیں۔

اب نریندر مودی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہے جس میں وہ عالمی اقتصادی فورم سے لائیو ویڈیو میں اپنی تقریر پیش کرتے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی تقریرمیں ٹیکنالوجی سے متعلق کوئی بات کرتے ہیں اور وہیں بھارتیوں کے مزاج کا بھی ذکر کرتے ہیں جس کے بعد وہ اچانک کہیں اور دیکھ کر اپنی تقریر روک دیتے ہیں۔

ویڈیو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ جیسے مودی تقریر کے دوران کچھ بھول گئے ہوں یا انہوں نے کچھ غلط کہہ دیا ہو۔ کچھ دیر بعد مودی دوسری جانب ویڈیو لنک پر بیٹھے عالمی اقتصادی فورم کے ایگزیکٹو چئیرمین کلاؤس شوار سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ کو میری آواز آرہی ہے جس پر وہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم صاحب آپ کی آواز بالکل ٹھیک آرہی ہے۔

دراصل نریندر مودی کے ٹیلی پرومپٹر کی خرابی پر گڑبڑانے کے بعد ٹیلی پرومپٹر ٹوئٹر ٹرینڈ گیا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وزیر اعظم کی تقریر کرنے کی صلاحیت کا مذاق اڑایا جانے لگا۔

مزید دیکھیں اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More