مریض مردہ تھا یا زندہ .. اپنے پاؤں پر چل کر آنے والے مریض کو میت ظاہرکر دیا, سی سی ٹی وی نے ڈاکٹرز کی غفلت کو بے نقاب کر دیا، دیکھیے

ہماری ویب  |  Jan 18, 2022

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں سماجی مسائل بتائے جاتے ہیں کئی ایسی بھی ہوتی ییں جن میں حادثات اور واقعات کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

لاہور کے ایک سرکاری اسپتال میں ایسا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے سب کو افسردہ کر دیا ہے۔ لاہور کے سروسز اسپتال میں اپنے پیروں پر آنے والے نوجوان کو اسپتال انتظامیہ نے مردہ قرار دے دیا۔

یوں اس طرح نوجوان لڑکے کو مردہ قرار دینے پر فیملی بھی ہکا بکا رہ گئی، ظاہر ہے اپنے پیروں پر خود چل کر نوجوان مریض اسپتال آیا تھا اور پھر اسے مردہ قرار دے دینا فیملی کے لیے کسی بڑے دھچکے سے کم نہیں تھا۔

سٹی 42 کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ حامد کو 14 جنوری کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا تھا، اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتانا تھا کہ حامد کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔

لیکن فیملی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ ڈاکٹرز کی غفلت سے حامد کا انتقال ہوا ہے، فیملی کے احتجاج پر اسپتال انتظامیہ اور سیکیورٹی کی جانب سے فیملی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

لیکن یہ پورا بھانڈا اس وقت پھوٹ گیا جب اسپتال میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں میں حامد کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ اپنے ساتھی کے ساتھ اسپتال میں موجود ہے، حامد کو زندہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں اس کا علاج بھی جاری تھا۔

سمن آباد کے رہائشی حامد کے ساتھ ہونے والے افسوس ناک واقعے میں ملوث ڈاکٹرز کی جانب سے ریکارڈ میں رد و بدل بھی کرایا گیا مگر کچھ حاصل نہ ہوا۔ اگرچہ واقعہ 14 جنوری کا تھا مگر سوشل میڈیا پر اب بھی وائرل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More