لوگ بچہ پیدا کرنا نہیں چاہتے، لیکن پالتو جانوروں کو پال رہے ہیں ۔۔ مشہور پوپ فرانسس نے فیملی پلاننگ سے متعلق ایسا بیان دے دیا کہ سوشل میڈیا پر چرچے عام ہوگئے

ہماری ویب  |  Jan 18, 2022

پوپ فرانس کو سب ہی جانتے ہیں۔ یہ کبھی اتنے متنازعہ بیانات دے جاتے ہیں اور کبھی ان کو اس قدر پسند کیا جاتا ہے کہ یہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن جاتے ہیں۔ کچھ روز قبل فیملی پلاننگ اور بچوں کی تعداد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاپ فرانس نے کچھ ایسی باتیں کہہ دیں کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ:

'' میں یہ دیکھ رہا ہوں، لوگوں سے بچوں کی تعداد پوچھو یا کسی نوبیاہتا جوڑے سے فیملی پلاننگ کا سوال ہو تو ایسے منفی جوابات مجھے سننے کو ملتے ہیں جیسے انسان نے خود پیدا ہو کر ایک بڑی غلطی کر دی ہو۔ کسی اپنے پیروکار یا اس کے بچوں سے یہ سوال کروں کہ تمہارے کتنے بچے ہیں تو وہ بولتا ہے کہ میں ابھی بچے نہیں چاہتا، میں باپ بننے کی ذمہ داری نہیں آُٹھا سکتا ہوں۔ لیکن اگر ان سے یہ پوچھو کے پالتو جانور کتنے ہیں۔ ان میں سے اکثریت تو کتوں کی ہوتی ہے۔ ''

طنزیہ انداز میں پاپ فرانس نے مذید کہا کہ: '' لوگ انسان کے بچے پیدا کرنا نہیں چاہتے، لیکن پالتو جانوروں کو پال رہے ہیں۔ اگر ان کے بچے پیدا ہو جائیں تو اتنے فخر سے سب کو دکھاتے ہیں جیسے اپنی پیداوار ہو۔ اگر انسان خود اپنے پیدا ہونے کو ایک سوالیہ نشان بنا رہے ہیں تو وہ سب سے بڑے مطلبی اور خود غرض ہیں۔ ان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں فیملی پلاننگ کی ٹرم کو مثبت انداز سے دیکھنا چاہیئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More