کوئی مسئلہ نہیں تھا پھر بھی گھر چھوڑ کر چلی گئی۔۔ ٹک ٹاک پر 5 ملین فالورز ہوتے ہی شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر جانے والی نازیہ کون تھی؟

ہماری ویب  |  Jan 18, 2022

“پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔ میں گھر میں خرچہ دیتا تھا۔ بس اچانک میری بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی مجھے وجہ نہیں معلوم نہ ہی کچھ سمجھ آرہا ہے“

یہ الفاظ ہیں نازیہ کے شوہر سلیم کے جو اپنی بیوی کے گھر چھوڑ کر جانے سے پریشان ہیں۔ نازیہ کے گھر والوں کے مطابق ان کا خاندان ایک غریب خاندان ہے لیکن نازیہ کے شوہر اپنے بیوی بچوں کا ہر ممکن طریقے سے خیال رکھتے تھے۔ ان کے خاندان والوں نے یہ بھی بتایا کہ نازیہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتی تھیں اور کافی مشہور تھیں۔

کبھی کوئی بڑا جھگڑا نہیں ہوا

سلیم کہتے ہیں “میں مستری کا کام کرتا ہوں اور گھر میں ہر چیز لے کر آتا تھا تاکہ بیوی بچوں کو کسی چیز کی تنگی کا احساس نہ ہو۔ نازیہ سے معمول کی لڑائیاں ہوتی تھیں لیکن کبھی ایسا جھگڑا نہیں ہوا کہ وہ گھر چھوڑ کر چلی جاتی۔ ہماری ایسی بھی کوئی لڑائی نہیں ہوئی کہ گھر کے کسی بڑے سے صلح صفائی کروانے کی نوبت آتی“

پڑھی لکھی نہیں تھیں لیکن ٹک ٹاک بناتی تھیں

گھر والوں کے مطابق نازیہ 40 سے 45 برس کی خاتون تھیں اور ان کی شادی کو 20 برس ہوگئے تھے اور ان کی سب سے بڑی بیٹی 18 سال کی تھی۔ ان کی ایک اور بیٹی کا کہنا تھا کہ “مما ٹک ٹاک ویڈیوز کی وجہ سے مشہور تھیں اور انھیں مختلف لوگ اور ٹک ٹاکرز میسج کرتے تھے۔ جس کا جواب وہ خود نہیں دیتی تھیں کیونکہ وہ پڑھی لکھی نہیں تھیں تو بیٹی کو کہتی تھیں کہ تم ہی جواب دو۔ البتہ ایک ٹک ٹاکر کا فون آیا اس کے بعد وہ گھر سے چلی گئیں اور واپس نہیں آئیں“

مما اپ واپس آجائیں

نازیہ کی بیٹی نے بتایا کہ وہ ایک اچھی ماں تھیں جیسی کہ کوئی بھی ماں ہوتی ہے اور اب وہ بس یہ چاہتی ہیں کہ ان کی مما جہاں کہیں بھی ہیں واپس آجائیں کیونکہ ان کو اور گھر کو ان کی ضرورت ہے۔ سلیم کا بھی کہنا ہے کہ ان کی بیوی جہاں بھی ہے واپس آجائے ان کی بس یہی دعا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More