سردی سے ٹھٹھرتی بلیوں کو رہنے کو جگہ نہ ملی تو مہنگی سیٹلائٹ کو اپنا گھر بنا لیا

ہماری ویب  |  Jan 18, 2022

سردی کا موسم انسانوں اور جانوروں کے لیے شدید مشکلات کا باعث ہوتا ہے۔ جن لوگوں کے پاس رہنے کو گھر نہیں ہوتا، ان کی تکلیف کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ ٹھنڈا موسم، سرد ہوائیں اور پھر چھت بھی نہ ہو انسان کہاں جائے اور یہی حال جانوروں کا بھی ہے۔ کینیڈا کے ایک سوشل میڈیا صارف نے بلیوں کی سیٹلائٹ پر بیٹھے ہوئے ایک تصویر ٹوئیٹر پر شیئر کی ہے جس میں وہ مزے سے بیٹھی آرام فرما ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ سیٹلائٹ ایلون مسک کے جدید "سٹارلنک سیٹلائٹ" کی ریسیور ڈش ہے جس کی قیمت 500 ڈالر ہے۔ سرد موسم میں اس ڈش کو اطراف کا ماحول گرم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ برف کو بھی پگھلنے میں مدد دیتی ہے۔ بلیوں نے وقع سے فائدہ اٹھایا اور مزے سے اس سیٹلائٹ پر آکر بیٹھ گئیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More