کپڑے استری بھی کرے اور تہہ کبھی کردے ۔۔ جانیے اس استری کے بارے میں جو کرے سب کی بڑے مشکل آسان

ہماری ویب  |  Jan 18, 2022

جتنی مشقت کپڑے دھونے میں لگتی ہے تہہ کرنے اور استری کرنے میں اس سے کہیں زیادہ مشقت بھی لگتی ہے اور یہ ایک صبر آزما کام ہے لیکن اب نہیں کیونکہ اب آگئی ہے ایک ایسی مشین جو یہ تمام کام چٹکی بجاتے میں کردے گی۔

اس مشین کو فولڈیمیٹ مشین کہتے ہیں۔ یہ مشین کپڑوں کو نہ صرف تہہ کرتی ہے بلکہ استری بھی کرتی ہے۔ کوئی بھی دھلا ہوا ڈریس لیں اور اسے مشین کے کھلے ہوئے حصے میں سیدھا کرکے ڈالتے جائیں۔ کپڑے مشین سے استری ہونے کے بعد تہہ شدہ صورت میں نکل کر باہر آئیں گے۔ مشین کے زریعے ایک وقت میں کئی کپڑے تہہ کیے جاسکتے ہیں۔

فی الحال فولڈیمیٹ مشین کو پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکا ہے لیکن باہر کے ممالک میں اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے بہت جلد یہ مشین پاکستان میں بھی آجائے گی جس سے بہت سے ایسے لوگوں کے مسائل حل ہوسکیں گے جنھیں کپڑے تہہ کرنے اور استری کرنے میں پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔

ایسی ہی ایک مشین ورٹیکل آئرن کے نام سے ملتی ہے جو سیدھے لٹکے ہوئے کپڑوں کو بھی استری کردیتی ہے۔ یہ استری پاکستان میں باآسانی کسی بڑے اسٹور یا آن لائن مل جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More