یہاں ہر شخص کے موبائل فون کی تصویریں چیک ہوتی ہے اور قرآن پاک لانے کی اجازت نہیں ۔۔ جانیے شمالی کوریا سے متعلق دلچسپ باتیں؟

ہماری ویب  |  Jan 19, 2022

پوری دنیا میں اپنی ثقافت کے لحاظ سے جانا جانے والا ملک شمالی کوریا کو کیوں مایوس کن شہر کہا جاتا ہے۔ یہ دنیا کا واحد ملک ہے جسے ہم اگر جیل کہیں تو وہ بیجا نہیں ہوگا۔

اصل میں بات یہ ہے کہ اس ملک میں جب آپ سفر کرتے ہیں تو آپ کے سامان کی ایسے چیکنگ کی جاتی ہے کہ اگر کتاب موجود ہے بیگ میں تو اس کے ہر صفحے کی اور اس میں چھپی ہر تصویر کی جانچ کی جاتی ہے۔

یہاں سفر کے دوران یا پھر ملک میں گھومتے پھرتے ہوئے فوجی عملے کی تصاویر کھینچنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ یہی نہیں بلکہ یہاں سفر کے دوران آپ کے موبائل فون کی بھی چیکنگ ہوتی ہے کہ کہیں کوئی خطرناک تصویر نہ ہو اور نہ ہی کوئی ملک کی حساس معلومات ہو۔

مزید یہ کہ اس ملک میں آپ اپنے ساتھ کوئی بھی مذہبی کتاب جیسے قرآن، بائبل وغیرہ آپ نہیں رکھ سکتے کیونکہ یہاں ہر مذہب پر پابندی ہے، صرف مذہبی کتاب ہی نہیں بلکہ کوئی سیاسی کتاب بھی لے کر نہیں جا سکتے۔

یہ ملک حد سے زیادہ غریب ہے اور یہاں پر آپکو ہائی وے چند ایک گاڑیاں ہیں چلتی پھرتی نظر آئیں گی کیونکہ یہ لوگ کہنے کو تو گھروں میں رہتے ہیں مگر یہ گھروں میں نہیں غربت میں رہتے ہیں۔

یہاں تک کہ ان کے گھروں میں بجلی تک نہیں ہے، اب آپکو جو بات اس ملک کی ہم بتانے جا رہے ہیں وہ سننے کے بعد آپکو اپنے کانوں پر یقین نہیں رہے گا اور وہ یہ ہے کہ یہاں کے لوگ نہ تو فیس بک استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی واٹس ایپ۔

یعنی کہ باہر کی دنیا کے ساتھ ان کا کوئی بھی رابطہ نہیں۔ حتیٰ کہ یہ لوگ کسی سے تجارت بھی نہیں کرتے۔

بس اپنے ملک میں جو پیدا ہوتا ہے اسی پر گزارا کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ یہاں ہر عمارت کے باہر آپکو ملک کے نامور افراد کے مجسمے لگے نظر آئیں گے۔

آخر میں اپکو سب سے ایک اچھی چیز یہ بتاتے ہیں کہ دنیا کا سب سے زیادہ مایوس کن ملک کہلانے کے باوجود بھی یہ بہت مشہور ہے اور اسکی وجہ یہاں کے میزائل، ثقافت، کھیل اور انکی آرمی وغیرہ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More