ہمارے اقدامات کی وجہ سے گردشی قرضوں میں کمی آئی ہے، فرخ حبیب

بول نیوز  |  Jan 21, 2022

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہمارے اقدامات کی وجہ سے گردشی قرضوں میں کمی آئی ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی ٹیم کی ملکی معیشت کو پائیدار بنانے کے لئے انتھک محنت رنگ لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی کرپشن، منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس سے ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا ، جب ہمیں حکومت ملی زرمبادلہ کے ذخائر آدھے تھے ، سابقہ حکومت کی گروتھ کریڈیٹ کارڈ گروتھ تھی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ہماری حکومت نے مصنوعی طور پر شرح نموع میں اضافہ نہیں کیا ، کوویڈ19 جیسے عالمی چیلنج سے ترقی یافتہ ممالک کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ، گزشتہ 3 برسوں میں جی ڈی پی میں 5.37 فیصد نمو کا حصول کامیاب حکمت عملی کا مظہر ہے۔

وزیر مملکت نے کہا ہے کہ ہمارے اقدامات کی وجہ سے گردشی قرضوں میں کمی آئی ہے ، پی ٹی آئی حکومت کی اقتصادی اصلاحات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہماری کامیاب حکمت عملی پر مہر ثبت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال زراعت نے 3.48 فیصد،  صنعتیں 7.79 فیصد اورخدمات کے شعبے نے 5.70 فیصد کی بڑھوتری دکھائی ، ری بیسنگ اورمعیشت میں تبدیلی کی وجہ سے جی ڈی پی مارکیٹ پرائس سال 2021 میں 55.5ٹریلین روپے ہوگئی ، مجموعی قومی آمدن 59.3 ٹریلین روپے ، فی کس آمدنی (1666 ڈالر) ہوگئی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا حجم 346.76 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ،  کوویڈ19 کی عالمگیروبا کے بعد سال 2020-21 بحالی کا سال تھا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More