اگر گیس نہیں آرہی تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،بغیر گیس کا چولہا خود بنائیں اور سستے میں جان چھڑائیں

ہماری ویب  |  Jan 21, 2022

سردیوں کی وجہ سے تاحال گیس کی بندش کا مسئلہ شہریوں کے لیے سر درد بنا ہوا ہے۔ دن و رات پاکستان کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

بچے اسکولوں سے اور بڑے دفاتر سے گھر لوٹتے ہیں تو گیس نہ آنے کی باعث کھانا نہیں مل پاتااور باہر سے روٹی اور کھانے کا بندوبست کرنا پڑتا ہے۔ اسی وجہ سے ہم اپنے پڑھنے والوں کو ایک ایسی شاندار چیز کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو آپ کی بڑی مشکل آسان بنا دے گا۔

وہیں الیکٹرک چولہے بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بند ہی رہتے ہیں جو ایک الگ مسئلہ ہے۔

ہم آپ کو بِنا گیس سے چلنے والے چولہے کے بارے میں بتائیں گے اور آپ کو پوری ویڈیو بھی دکھائیں گے جسے آپ با آسانی گھر پر تیار کر سکتے ہیں۔

گھر میں موجود کسی بھی پرانے آئرن یا 'اسٹیل کنٹینیر ' تیل کے ڈبے کو چولہا بنانے کا تجربہ آپ کی مشکلات کو بہت حد تک کم کردے گا۔

چولہا تیار کرنے کے لیے چند ہی چیزوں کی ضرورت ہوگی۔ دیکھیئے بنا گیس کے چولہا کیسے گھر میں بنایا جا سکتا ہے؟ ذیل میں موجود ویڈیو دیکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More