سام سنگ، ایپل اور دیگر کمپنیوں کی اسمارٹ واچز استمعال کنندگان کو اپنی ڈیوائسز پر گیم کھیلنے کی اجازت دیتی ہیں۔ یہ گیم ایپل یا گوگلے پلے اسٹور سے سے براہ راست بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اپنی اسمارٹ واچ پر کسی بھی گیم کو ڈاؤن لوڈ یا انسٹال کیے بنا بھی کمپیوٹر لینگویج HTML کے ذریعے بھی کھیل سکتے ہیں۔HTML 5 کمپیوٹر کی مارک اپ لینگویج ہےجو کانٹینٹ کو ویب براؤزر پر پیش کرنے میں استعمال ہوتی ہے۔اس کمپیوٹر لینگیویج کو ایسے گیمز کی تخلیق میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جنہیں انٹرنیٹ کنیکشن کے ساتھ براہ راست ویب براؤزر پر بھی کھیلا جاتا ہے۔اسمارٹ واچ پر ڈاؤن لوڈ کے بنا گیم کیسے کھیلیں؟1۔ اسمارٹ واچ پر اپنا من پسند گیم کھیلنے کے لیے کسی بھی HTML5 پر بننے والے گیم کا لنک کاپی کریں۔ اب اس ٹیکسٹ کو اپنی گھڑی کے ساتھ پیئر کرکے میسج کردیں، اس کام کے لیے آپ کو ایک اسمارٹ فون بھی درکار ہوگا۔2۔ میسج ملتے ہی اس میں دیے گئے گیم کے لنک پر ٹیپ کریں۔3۔ لنک پر ٹیپ کرتے ہی مذکورہ گیم آپ کی اسمارٹ واچ کے ڈیفالٹ ویب براؤزر پر کھل جائے گا۔4۔اس طریقے سے آپ جتنے مرضی چاہیں گیم کھیل سکتے ہیں، لیکن اس سے قبل اس بات کو یقینی بنالیں کہ وہ گیم اسمارٹ واچز کے لیے آپٹیمائزڈ ہونا چاہیئے۔ Square Adsence 300X250