افتتاحی میچ ‘بابراعظم کا سایہ کراچی پہنچا’، سابق بھارتی اوپنر

سماء نیوز  |  Jan 28, 2022

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کی ناقص بیٹنگ پر سابق بھارتی اوپنر مایوس ہوگئے۔

کراچی کنگز کے کپتان نے ملتان سلطانز کیخلاف افتتاحی میچ میں 29 گیندوں پر 23 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

آکاش چوپڑا نے کہنا تھا کہ میرے خیال میں “بابر کا سایہ آج کراچی پہنچا ہے”۔ انہوں نے کوئی مزاحمت نہیں دیکھائی۔

حال ہیں میں آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ون ڈے آف دی کرکٹر کے ایوارڈ سے نوازا تھا جبکہ ٹی20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔

کراچی کنگز کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، 125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان نے نصف سنچری بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔

اس موقع پر کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے مڈل اوورز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا جس کے باعث میچ میں شکست ہوئی، ہمارے دو اہم بالرز عماد اور عامر دستیاب نہیں تھے جس کی وجہ سے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام ہوئے۔

واضح رہے کہ کراچی کا اگلا میچ 29 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا جبکہ اسی روز سلطانز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More