پاکستان نے 74 سال بعد کرتارپور میں بھائی سے ملنے والے سیکا خان کو ویزا دیدیا

بول نیوز  |  Jan 29, 2022

پاکستان نے 74 سال بعد کرتارپور میں بھائی محمد صدیق سے ملنے والے بھارتی سیکا خان کو ویزا دے دیا۔

ڈجکوٹ کے رہائشی 85 سالہ محمد صدیق کی سوشل میڈیا کے ذریعے 74 سال بعد کرتار پور راہداری میں اپنے بچھڑنے والے بھائی سیکا خان سے چند لمحوں کی ملاقات ہوئی جس پر محمد صدیق نے حکومت سے اپنے بھارتی بھائی سیکا خان کے لئے ویزے کی اپیل کی۔

The story of the two brothers is a powerful illustration of how the historic opening of the visa-free Kartarpur Sahib Corridor in November 2019 by Pakistan is bringing people closer to each other. pic.twitter.com/pqdMJsDIgC

— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) January 28, 2022

ڈجکوٹ کے رہائشی محمد صدیق کے بھائی 6 سال کی عمر میں 1947 میں تقسیم ہند کے وقت بچھڑ گئے تھے اور 74 سال بعد جذباتی ماحول میں کرتار پور راہداری میں ملاقات ہوئی تو دونوں بھائی ایک دوسرے کے گلے لگ کر خوب روئے

Sika Khan also met with CDA Aftab Hasan Khan and interacted with Mission's officers. He appreciated his interaction and thanked the CDA for the cooperation extended to him. pic.twitter.com/ZS4zSpia9j

— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) January 28, 2022

اس موقع پر محمد صدیق نے حکومت پاکستان سے اپنے بھائی سیکا خان کے لئے ویزا جاری کرنے کی اپیل کی جو بول نیوز پر نشر ہوئی تو حکومت نے صدیق کے بھارتی بھائی 80 سالہ سیکا کے لئے ویزا جاری کر دیا۔

اس موقع پر محمد صدیق نے بول نیوز اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور اپنے بھائی کی آمد پر جشن منائیں گے بھنگڑے ڈالیں گے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More