پاکستان میں 21اپریل کو انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کا امکان

سماء نیوز  |  Apr 20, 2022

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ جمعرات 21 اپریل کو صارفین کو انٹرنیٹ سروسز کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں جمعرات 21 اپریل کو انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔

پی ٹی اے نے مطلع کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل 2022ء کی رات 2 بجے سے صبح 7 بجے تک کی جائے گی، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق بینڈوتھ کی ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کیلئے متبادل اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More