ہندو لوگ اپنے گھر میں جنگلی مرچ کا پودا کیوں لگاتے ہیں؟ وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی حیران ضرور ہوں گے

ہماری ویب  |  May 09, 2022

پودے گھروں میں لگانے سے ماحول پُرسکون ہو جاتا ہے۔ گھر میں ٹھنڈک بھی رہتی ہے اور گرمی کا احساس بھی کم ہی ہوتا ہے۔ پودے ہماری روزمرہ زندگی میں بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ ہر کسی کو اپنے گھر میں ویسے تو پودے ضرور لگانے چاہیئیں تاکہ آلودہ ماحول سے خود کو بچا سکے۔ ہندو لوگ اپنے گھروں میں تلسی کا پودا لازمی لگاتے ہیں کیونکہ وہ ان کا مقدس پودا ہے۔

اس کے علاوہ اکثر ہندوؤں کے گھر میں جنگلی مرچوں کا پودا بھی لازمی لگا ہوا ہوتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ اس پودے کو کیوں لگاتے ہیں اور اس کے کیا فائدے ہیں؟

جنگلی مرچ کا پودا:

جنگلی مرچ کا پودا ویسے تو شوگر اور دل کی بیماریوں کو دور کرنے والی ادویات میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ اس کے پتوں سے نکلنے والا رس ہر قسم کے کیڑوں یہاں تک کہ سانپ کے زہریلے زہر کو جسم سے نکال باہر کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ہندو لوگ اس کو اپنے گھر میں اس لیے بھی لگاتے ہیں کیونکہ ان کے مطابق اس پودے کو گھر میں لگانے سے کسی قسم کے اثرات ( جن، جنات، بھٹکتی روحیں ) تنگ نہیں کرتیں۔ بہرحال یہ ان کا اپنا عقیدہ ہے۔

جنگلی مرچ کے پودے کے فائدے :

٭ یہ شوگر کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

٭ دل کا دورہ پڑ جائے تو جسم میں ہونے والی کمزوری کو دور کرنے میں مفید ہے۔

٭ کسی بھی قسم کی الرجی میں اس کا رس جسم پر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔

٭ جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔

٭ اعصابی خرابی اور گردوں کی کمزوری کو دور کرنے میں معاون ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More