سری لنکا کامعاشی بحران پاکستان سے ون ڈےسیریزکھا گیا

سماء نیوز  |  May 09, 2022

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم رواں برس سری لنکا کا دورہ کرنے والی ہے تاہم پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی پاک سری لنکا ون ڈے سيريز ملتوی کرنے کی تصدیق کی ہے۔پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے درخواست کی تھی کہ لنکن پريميئر ليگ کا انعقاد پہلے کروانا ہے،اس لئے ون ڈے سيريز ملتوی کی جائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے مالی معاملات بھی ٹھيک نہيں، اس لئے صورت حال کو دیکھتے ہوئے سری لنکن بورڈ کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔پی سی بی نے مزید کہا ہے کہ ون ڈے سیریز کے التوا کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے شیڈول ٹيسٹ سيريز اپنے مقررہ وقت پر ہوگی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز 5 جولائی سے 9 اگست تک کھيلی جائے گی جس میں دونوں ٹیمیں 3 ٹیسٹ میچز کھیلیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جانی تھی تاہم یہ سیریز ورلڈ سپر لیگ کا حصہ نہیں تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More