واٹس ایپ نےصارفین کیلئےنیافیچرمتعارف کروادیا

سماء نیوز  |  May 10, 2022

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے آج سے صارفین کے لیے میسیج ری ایکشن فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

واٹس ایپ کے نئے ری ایکشن فیچر میں 6 ایموجیز ری ایکشن کے طور پر استعمال کی جائیں گی۔

صارفین فیس بک اورانسٹاگرام کی طرح آج سے واٹس ایپ پر ایموجیز سے رائے کا اظہار کرسکیں گے اور بھیجے گئے ایموجی کو کلک کر کے ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے کچھ دن پہلے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ری ایکشن فیچر سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

چند ماہ قبل واٹس ایپ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اپنے ڈس اپیئرنگ میسیجز (غائب ہونے والے پیغامات) کے فیچر میں نئے آپشن شامل کئے گئے ہیں جس کی مدد سے صارفین چیٹ میں پیغامات کو مقررہ مدت کے بعد ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ صارفین کے پاس غائب ہونے والے پیغامات کو اپنی تمام نئی ون آن ون چیٹس کے لیے آن کرنے کا اختیار حاصل ہوگا، تاکہ مستقبل کے تمام پیغامات سروس سے خود کار طریقے سے ڈیلیٹ ہوجائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More