دبئی کے پرتعیش علاقے میں سوا 3 لاکھ ڈالر کا ڈاکا، 4 ڈاکو دھر لیے گئے

بول نیوز  |  May 12, 2022

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں واقع معروف پُرتعیش علاقے جمیرہ ولیج سرکل میں چھ ڈاکوؤں نے ایک ولا میں گھس کر مکینوں کو ہراساں کرتے ہوئے 3 لاکھ 26 ہزار ایک سو 55 ڈالر کی نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔

عرب نیوز کے مطابق دبئی پولیس نے فوری کارروائی کرکے چار ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو مفرور ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

متحدہ عرب امارات کے قومی روزنامے خلیج ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ چھریوں اور ہتھوڑے سے لیس ڈاکو ولا کی بالائی منزل سے گھر میں داخل ہوئے۔ متاثرہ خاندان کے ایک فرد کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر والوں میں سے چار افراد کو رسیوں سے باندھ دیا اور شور مچانے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

ڈاکو ایک لاکھ 22532 ڈالر کی نقدی جبکہ 94758 ڈالر مالیت کی دو گھڑیاں اور ایک لاکھ 8917 ڈالر مالیت کی ہیرے کی ایک انگوٹھی لے کر فرار ہوگئے۔

اُدھر دبئی پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے ان چھ ڈاکوؤں میں سے چار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مفرور دو ڈاکوؤں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

دبئی پولیس کے مطابق ایک ڈاکو کو ملک سے بھاگتے ہوئے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا اور دو ڈاکوؤں کو شارجہ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جبکہ چوتھا ڈاکو الطوار کے علاقے سے پکڑا گیا ہے۔

مزید پڑھیں31 mins agoیمن میں آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج روکنے کے لیے 33 ملین ڈالر درکار

یمن کے ساحل پر پھنسے ایک آئل ٹینکر سے تیل کے اخراج...

1 hour agoامریکا کا مشرق وسطیٰ میں خودکار بحری جہازوں کے استعمال میں اضافے کا فیصلہ

امریکی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ مصنوعی ذہانت...

2 hours agoتاج محل کے پیچھے پڑے انتہاپسند بی جے پی رہنماؤں کا نیا دعوٰی

بھارت کی انتہا پسند حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنونی رہنما...

3 hours agoتاج محل کے بعد قطب مینار بھی انتہا پسند ہندوؤں کو کھٹکنے لگا، خطرناک مطالبہ

تاج محل کے بعد قطب مینار بھی انتہا پسند ہندوؤں کو کھٹکنے...

3 hours agoشمالی کوریا میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ، لاک ڈاؤن نافذ

شمالی کوریا میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہونے پر لاک ڈاؤن...

4 hours agoیوکرین جنگ کے باعث 48 لاکھ یوکرینی ملازمتوں سے محروم ہوچکے، آئی ایل او

روس کی جانب سے رواں برس 24 فروری کو يوکرين پر کیے...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More