سری لنکا بحران، رانیل وکرما سنگھے کی بطور وزیر اعظم واپسی، احتجاج جاری

بول نیوز  |  May 12, 2022

سری لنکا میں راجا پاکسے کے استعفیٰ کے بعد رانیل وکرما سنگھے نے وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھال لیا ہے، لیکن ملک میں احتجاج جاری ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا، جو پہلے ہی سخت معاشی بحران سے نبرد آزما ہے، پیر کو اس وقت افراتفری کا شکار ہو گیا جب وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے منتخب حکومت کو ختم کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

سری لنکا کے بزرگ سیاسی رہنما رانیل وکرما سنگھے کو صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے بحران سے متاثرہ جزیرے کے ملک کا اگلا وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔

راجا پاکسے نے 73 سالہ معمر رانیل وکرما سنگھے سے حلف لیا، راجا پاکسے نے کل قوم سے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ اس ہفتے ایک وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی نے راجا پاکسا قبیلے کے ایک رکن کی سربراہی میں حکومت میں شامل ہونے سے انکار کرنے کے بعد، مسٹر وکرما سنگھے جو ملک کے چار بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں واحد آپشن نظر آئے۔

نومنتخب وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے سربراہ ہیں۔ پارٹی سے الگ ہونے والا دھڑا فی الحال پرنسپل اپوزیشن پارٹی بنا رہا ہے۔

آزادی کے بعد سے پہلے ہی سب سے تباہ کن معاشی بحران سے نبرد آزما سری لنکا پیر کے روز افراتفری میں ڈوب گیا جب وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے منتخب حکومت کو ختم کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سپیکر کے دفتر نے کہا ہے کہ حکومت مخالف مظاہرین بھی صدر راجا پاکسے کو مستعفی کرنا چاہتے ہیں اور توقع ہے کہ لنکن پارلیمنٹ 17 مئی کو صدر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کرے گی۔

مزید پڑھیں51 mins agoچین، ٹیک آف کے دوران مسافر طیارہ حادثے کا شکار، طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

چین کے جنوب مغربی شہر چونگ کنگ میں جمعرات کی صبح تبت...

2 hours agoایران، اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام، سویڈش شہری کو سزائے موت دینے کا فیصلہ

احمد رضا جلالی کی بیگم ویدا کی کوشش ہے کہ وہ کسی...

3 hours agoدبئی کے پرتعیش علاقے میں سوا 3 لاکھ ڈالر کا ڈاکا، 4 ڈاکو دھر لیے گئے

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں واقع معروف پُرتعیش علاقے جمیرہ...

4 hours agoیمن میں آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج روکنے کے لیے 33 ملین ڈالر درکار

یمن کے ساحل پر پھنسے ایک آئل ٹینکر سے تیل کے اخراج...

5 hours agoامریکا کا مشرق وسطیٰ میں خودکار بحری جہازوں کے استعمال میں اضافے کا فیصلہ

امریکی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ مصنوعی ذہانت...

5 hours agoتاج محل کے پیچھے پڑے انتہاپسند بی جے پی رہنماؤں کا نیا دعوٰی

بھارت کی انتہا پسند حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنونی رہنما...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More