بچہ پیداکرو یا 5کروڑ روپے دو، والدین کی بیٹے کودھمکی

سماء نیوز  |  May 12, 2022

بھارت میں ایک جوڑا اپنے ہی بیٹے اور بہو کیخلاف بچے کی پیدائش کیلئے عدالت جاپہنچا۔ والدین نے دھمکی دی ہے کہ بچہ پیدا کریں یا 5 کروڑ روپے دیں۔

 بھارتی ریاست اتر آکھنڈ کے شہر ہریدوار کے رہائشی ایس آر پرساد اور ان کی اہلیہ نے اپنے ہی بیٹے اور بہو کیخلاف درخواست دائر کردی۔

ایس آر پرساد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی تمام جمع پونجی اپنے بیٹے کے بہتر مستقبل پر لگادی، اسے امریکا میں تعلیم و تربیت کا موقع فراہم کیا۔

ایس آر پرساد کا کہنا ہے کہ اس نے قرض لے کر گھر بنوایا، اب اس گھر کا قرض ادا کرنے کیلئے اس کے پاس پیسے نہیں۔

دونوں میاں بیوی نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ اس کے ازالے میں ان کا بیٹا اور بہو ایک سال کے اندر صاحب اولاد ہوں اور اسے ہمارے حوالے کریں یا پھر دونوں ڈھائی، ڈھائی کروڑ روپے ادا کریں۔

ایس آر پرساد کے وکیل اے کے سری واستو کا کہنا ہے کہ یہ کیس ہمارے معاشرے کی سچائی کو اجاگر کرتا ہے، والدین اپنی اولاد کیلئے زندگی بھر جدوجہد کرتے ہیں اور انہیں بہتر مستقبل فراہم کرتے ہیں لیکن جب بوڑھے والدین کو ضرورت ہوتی ہے تو بچے ان کے ساتھ نہیں ہوتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More