مغربی میڈیا خاتون صحافی کی قاتل اسرائیلی فورسز کا نام لینے سے کترانے لگا

بول نیوز  |  May 13, 2022

مغربی میڈیا کا دوہرا معیار عیاں ہوگیا۔ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی فلسطینی نژاد امریکی صحافی پر ’خاموشی‘ اختیار کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے مغربی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور شعبہ ابلاغ عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مغربی میڈیا کا خاتون صحافی کے قتل پر دوہرا معیار کھل کر سامنے آرہا ہے۔ اس کی وجہ میڈیا کا کوریج کے دوران قاتل اسرائیلی فورسز کا نام نہ لینا ہے۔

واضح رہے، اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ سے وابستہ صحافی شیریں ابوعاقلہ ہلاک ہوگئی تھیں اور ان کے سر پر گولی ماری گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق خاتون صحافی کے شاندار کیرئیر کے بارے میں بات کرنے کے بجائے مغربی میڈیا نے قتل میں اسرائیلی فورسز کے کردار کو مجرمانہ حد تک نظر انداز کیا جبکہ عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ شیریں ابوعاقلہ کے سر پر گولی ماری گئی تھی۔

اس تناظر میں امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹ (اے پی) کی رپورٹنگ پر شدید تنقید کی گئی۔ ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ امریکی خبررساں ادارے اے پی نے شیری ابو عاقلہ کے قتل کی ہیڈ لائن ایسے لگائی کہ جھڑپ میں صحافی ہلاک جبکہ سب جانتے ہیں کہ انہیں اسرائیلی فورسز نے سر پر گولی مار کر قتل کیا۔

مزید پڑھیں2 hours agoبھارت، چھتیس گڑھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور کے ائیرپورٹ پر ہیلی...

2 hours agoیورپ، کوویڈ سے اموات کی تعداد بیس لاکھ سے متجاوز

ادارہ برائے عالمی صحت کے مطابق خطے میں 218,225,294 رجسٹرڈ  کوویڈ کیسوں...

3 hours agoغیر جانبداری ترک کر کے فن لینڈ کا نیٹو اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ

فن لينڈ نے نيٹو ميں شموليت کا فيصلہ کرلیا ہے ۔ روس...

4 hours agoپولیس کی نا اہلی یا غفلت، بندر تھانے سے اہم قتل کیس کے ثبوت لے اڑا

بھارت میں پولیس کی نااہلی اور غفلت کا انوکھا واقعہ پیش آیا...

4 hours agoسری لنکا بحران، رانیل وکرما سنگھے کی بطور وزیر اعظم واپسی، احتجاج جاری

سری لنکا میں راجا پاکسے کے استعفیٰ کے بعد رانیل وکرما سنگھے...

5 hours agoچین، ٹیک آف کے دوران مسافر طیارہ حادثے کا شکار، طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

چین کے جنوب مغربی شہر چونگ کنگ میں جمعرات کی صبح تبت...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More