گلوز اتارنے کا وقت آگیا، باکسر عامر خان ریٹائر

سماء نیوز  |  May 13, 2022

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

درجنوں باکسرز کو دھول چٹوانے والے باکسر عامر خان نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان ٹوئٹر پر کیا۔ عامر خان نے کہا کہ اب میرا گلوز اتارنے کا وقت آگیا ہے۔

عامر خان نے کہا کہ مجھے اپنے 27 سالہ باکسنگ کیرئیر پر فخر ہے۔ پاکستانی نژاد باکسر نے کہا کہ وہ میں مداحوں، دوستوں اور اہل خانہ کے شکر گزار ہوں۔

میں دل کی گہرائیوں سے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کے ساتھ میں نے کام کیا، اس کے علاوہ کیرئیر کے دوران  مجھے دی گئی محبت اور حمایت پر  اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کا بھی تہہ دل سے مشکور ہوں۔

1986 میں برطانیہ میں پیدا ہونے والے عامر خان کے والدین  کا تعلق پاکستان سے ہے۔

2003 کے جونیئر اولمپکس میں عامر خان نے برطانیہ کے لئے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ 2004 کے اولمکپس میں عامر خان نے 17 سال کی عمر میں لائٹ ویٹ باکسنگ مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

عامر خان نے اپنے باکسنگ کیرئیر میں  34 فائٹس جیتیں جبکہ 6 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

رواں برس فروری میں اپنے حریف کیل بروک سے ہونے والی فائٹ میں شکست کے بعد عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔

شکست کے بعد عامر خان نے کہا تھا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ باکسنگ مجھے ریٹائر کرے بلکہ میں باکسنگ سے ریٹائر ہوں گا۔

عامر خان نے مزید کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ  میں نے باکسنگ رنگ میں توقع سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ میں اب اپنے بچے اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More