میں میٹرک پاس ہوں اور میری بیوی پڑھی لکھی ہے ۔۔ جانیے ان مشہور کھلاڑیوں کی تعلیم اور زندگی سے متعلق دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  May 14, 2022

سوشل میڈیا پر دنیا بھر کی مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں، کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو کھلاڑیوں سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

ویرات کوہلی:

اگر آپ کو لگتا ہے کہ دنیا بھر میں اپنی بہترین بلے بازی کی وجہ سے شہرت پانے والے ویرات کوہلی تعلیم یافتہ کھلاڑی ہیں، تو آپ غلط سوچ رہے ہیں۔

کیونکہ ویرات نے اپنی اسکول کی تعلیم بھی مکمل نہیں کی ہے، جی ہاں اداکار عامر خان کے پروگرام میں کہنا تھا کہ میں نے بارہویں جماعت بھی مکمل نہیں کی ہے، یعنی میری اسکول کی تعلیم ادھوری ہے۔

انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں سیلیکشن کے وقت ویرات نویں جماعت تک پڑھے تھے، جبکہ دوسری جانب ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما نے بنگلورو یونی ورسٹی سے گریجویشن مکمل کی تھی۔ یعنی اہلیہ تعلیم یافتہ اور شوہر میٹرک پاس بھی نہیں۔

شاہد آفریدی:

پاکستان کے سابق کرکٹر اور بوم بوم آفریدی کے نام سے مشہور شاہد آفریدی کا شمار دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، کرکٹ میں چوکے چھکے لگانے والے شاہد آفریدی نے کراچی سے تعلیم مکمل کی ہے۔

کراچی کے مشہور گورمنٹ اسلامیہ کالج سے شاہد آفریدی نے انٹرمیڈیٹ کیا ہے، جبکہ اس دوران شاہد آفریدی نے کالج لائف میں بھی کرکٹ کو چھوڑا نہیں تھا۔

بابر اعظم:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹر لارڈز انٹرنیشنل اسکول سسٹم سے کیا ہے، والد نے بیٹے کے شوق کو تو پورا کیا ہی مگر ساتھ ہی تعلیم کے میدان میں بھی بیٹے کے قدم سے قدم ملا کر چلتے رہے۔

بابر اعظم نے گریجویشن جامعہ پنجاب سے کیا ہے، جبکہ اس دوران بھی وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنے شوق کو پورا کر رہے تھے۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا:

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا شمار بھی ان جوڑوں میں ہوتا ہے جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ اپنی اپنی فیلڈ میں بے مثال کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

جبکہ دونوں کی تعلیم بھی کافی دلچسپ ہے، شعیب ملک نے گریجویشن کی ہے، دوسری جانب ثانیہ مرزا نے اسکول کی تعلیم حیدرآباد کے نصر اسکول سے مکمل کی جبکہ سینٹ میری کالج سے مزید تعلیم حاصل کی۔ بھارتی ویب سائٹس اور اسٹار انفولڈ کے مطابق کالج کے ابتدائی دنوں میں مشہور برانڈز نے ثانیہ کی تعلیمی اسکالر شپ کا بیڑا اٹھایا تھا۔

عمر اکمل اور کامران اکمل:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل اور کامران اکمل بھی کئی مرتبہ میڈیا کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔ اکمل برادران کی تعلیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کا نام آتا ہے۔

دونوں بھائیوں نے بیکن ہاؤس اسکول سسٹم سے تعلیم حاصل کی ہے، اور پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں بلے بازی اور وکٹ کیپنگ کی اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔

دونوں بھائی ایک ساتھ اسکول جاتے مگر دونوں بھائیوں ایک دوسرے سے اس طرح مختلف تھے کہ ایک وکٹ کیپر اچھا بنا تو دوسرا بلے بازی میں میدان مار گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More