بیٹا آفیسر بنا تو سب سے پہلے والد کو اپنی کرسی پر بٹھایا ۔۔ ہندوستان کا وہ پہلا مسلمان لڑکا جس نے بڑا امتحان پاس کر لیا

ہماری ویب  |  May 14, 2022

جوان بیٹے کیلئے وہی دن زندگی کا سب سے یاد گار دن ہوتا ہے کہ اس کی والدین اس پر ناز ہو۔ یہاں یہ بات اس لیے کی گئی ہے کہ انتہائی غریب ماں باپ کا بیٹا آج اپنی محنت سے بڑا سرکاری آ فیسر بن گیا ہے۔

کی ہاں آپ نے صحیح پڑھا ہے آج ہم ہندوستان کے انتہائی غریب لڑکے عبدالجبار کی بات کر رہے ہیں جو بھارتی علاقے راجھستان سے تعلق رکھتا ہے مگر ہمیشہ یہ سوچتا تھا کہ ایک دن اپنے ماں باپ کا خواب ضرور پوارا کروں گا۔ اسی خواب کو پورا کرنے کیلئے اس نے دن رات ایک کر دیا اور آج انڈیا میں مقابلے کے امتحان اچھے نمبروں سے پاس کیا۔

اور سب سے پہلے اپنے دفتر کی کرسی پر والد کو بٹھایا، بے شک یہ لمحہ ایک والد اور بیٹے کیلئے بہت اہم تھا لیکن یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ آپ اس وائرل تصویر میں یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ والد کے ساتھ اس نے والدہ کو بھی ایک کرسی پر بٹھایا جو ہمیشہ اللہ پاک سے دعائیں کرتی تھی کہ میرابچہ کامیاب ہو جائے۔

بھارت میں سول سروس کے امتحان کو یو پی ایس سی کہتے ہیں اور اس میں عبد الجبار نے آئی آے ایس کا امتحان پاس کر پہلا مسلمان آئی آے ایس آفیسر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More