میرے شوہر انڈیا کی قید میں ہیں ۔۔ مشال ملک اپنے شوہر کی رہائی کے لئے کوشاں

ہماری ویب  |  May 14, 2022

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک اپنے شوہر کی رہائی کے لئے ہر ممکنہ کوششیں کر رہی ہیں اور دعائیں کر رہی ہیں کہ کسی طرح ان کے شوہر واپس آ جائیں۔ حال ہی میں انڈین میڈیا نے عدالتی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ کئی برسوں سے دلیّ کی تہاڑ جیل میں قید کشمیری علیحدگی پسند رہنما محمد یاسین ملک نے اپنے خلاف بعض الزامات کو قبول کرلیا ہے۔

لیکن ان کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ: '' یاسین نے کسی دہشت گرد کارروائی یا دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کا اعتراف نہیں کیا بلکہ انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ میں حق خود ارادیت کی جدوجہد چلا رہا ہوں جو بھگت سنگھ اور مہاتما گاندھی نے بھی کی تھی۔ یہ من گھڑت اور جھوٹا مقدمہ ہے۔ ''

اسی حوالے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ یسین ملک ٹرینڈ کر رہا ہے اور سیوو یاسین ملک کے نام سے سوشل میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ عالمی طور پر یوین ملک کو بچانے کے لئے کوششیں کی جائیں اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑے۔

مشال ملک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شوہر یسین کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ: '' انڈیا میرے شوہر یسین کو مارنا چاہتا ہے۔ ان کی جان بچانے کے لئے مہم میں ہمارا ساتھ دیا جائے یہ کشمیر کے لوگوں کی مشترکہ آواز ہے۔ ''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More