لوگوں کو لیز دی ہے توان کو تحفظ فراہم کرنا بھی سرکارکی ذمہ داری ہے، عدالت

بول نیوز  |  May 14, 2022

جسٹس سید حسن رضوی سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ لوگوں کو لیزدی ہے توان کو تحفظ فراہم کرنا بھی سرکارکی ذمہ داری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں لیززمین پر رستم گوٹھ کے قیام کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔

دورانِِ سماعت عدالت نے اینٹی انکروچمنٹ اور دیگر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب لوگوں کو لیزدی ہے توان کو تحفظ فراہم کرنا بھی سرکارکی ذمہ داری ہے۔ اگرزمین پرقبضہ ہوچکا ہے تو واگزار کراکرالاٹیز کو دینا سرکار کی ذمہ داری ہے۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے کیس میں ریمارکس دیے کہ کسی کی لیز زمین پر گوٹھ کیسے آباد کیے جارہے ہیں؟ یہ لوگ ہاتھ پرہاتھ رکھ کر بیٹھے ہیں اور لینڈ مافیا اپنی پلاننگ کررہا ہے۔

عدالت نے کہا کہ لگتا ہے اس شہر میں لینڈ مافیا ہی بڑا پلانربن چکا ہے۔ جیسے چاہتے ہیں ویسے ہی لوگوں کی زمین پر قبضہ کرلیتے ہیں۔

جسٹس سید حسن اظہررضوی نے سماعت کے دوران یہ ریمارکس دبھی دیے کہ قبضہ مافیا کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا، لگتا ہے متعلقہ اداروں کا عملہ بھی ملا ہوا ہے۔

عدالت نے کہا کہ پبلک نوٹس جاری کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ پولیس فورس فراہم کی جائے اوراینٹی انکروچمنٹ آپریشن شروع کیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایچ او سرجانی اور دیگر سے 6 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

مزید پڑھیں2 mins agoپی ٹی آئی والوں نے مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش کی، عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے مذہبی...

12 mins agoحمزہ شہبازکی حلف برداری کے احکامات کیخلاف اپیلیں، سماعت کا تحریری فیصلہ جاری 

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کے احکامات کے خلاف...

13 mins agoعمران خان نے ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار کیا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو...

33 mins agoملک کوٹھیک ہم نےکرنا ہے کوئی باہرسے نہیں کریگا، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کوٹھیک ہم نےکرنا ہے کوئی...

42 mins agoعدالت کی ملعون گیرٹ ولڈر کی توہین آمیز ٹوئٹس کے خلاف مؤثراقدامات کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے اور وزارتِ آئی ٹی...

46 mins agoامپورٹڈ حکومت نے ملک کی خودداری کو تباہ کیا، حماد اظہر

حماد اظہر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کی خودداری...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More