مشہور آسٹریلین کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز انتقال کر گئے

ہماری ویب  |  May 15, 2022

آج پوری کرکٹ کی دنیا کیلئے بری خبر یہ ہے کہ آسٹریلیا کی مشہور کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز انتقال کر گئے ہیں۔ امریکی میڈیا اور آسٹریلین پولیس کے مطابق ان کی کار کو حادثہ رات 11 بجے کے قریب ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔

مزید یہ کہ آسٹریلوی پولیس کے مطابق گاڑی میں 46 سالہ شخص سوار تھا جو زخموں کی تاب نہ لاسکا، ایک شخص نے متاثرہ شخص کو بچانے کی کوشش کی تھی۔ اور اب لیجنڈری کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز کی فیملی نے بھی ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے اور ہمدردی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جارہانہ مجاز اس بلے باز نے 198 ون ڈے، 26 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ یہی نہیں بلکہ اینڈریو سائمنڈز 2 مرتبہ آسٹریلیا ورلڈ چیمپین اسکواد کا حصہ بھی رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More