بلاول بھٹو کی بطور وزیر خارجہ پہلی بار کراچی آمد

بول نیوز  |  May 15, 2022

  بلاول بھٹو کی بطور وزیر خارجہ پہلی بار کراچی آمد آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیر خارجہ پہلی بار کراچی آمد ہوگی، پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔

اولڈ ایئرپورٹ ٹرمینل سے اسٹار گیٹ تک خیر مقدمی بینر آویزاں کیے گئے جبکہ اسٹار گیٹ تک ساؤنڈ کے انتظامات مکمل کرکے اسکرینیں بھی نصب کردی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شام 5 بجے کراچی پہنچیں گے اور اولڈ ٹرمینل پر کارکنان سے خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل اپنے جاری بیان میں  بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار کیا، ایسی صورت میں عوام کو ہر صورت میں ریلیف دینا ہوگا، عوام کے مسائل کا فوری حل اسی وقت ممکن ہے کہ جب عام آدمی سے آپ کا مضبوط رابطہ ہو۔

مزید پڑھیں6 mins agoآئی جی پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن

  آئی جی پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا...

14 mins agoعمران خان قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، حماد اظہر

رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان قوم...

24 mins agoمیری ٹیم میرے لیے ایک خاندان ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ میری ٹیم میرے لیے...

34 mins agoپنجاب پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ گرفتار

پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات...

2 hours agoپاکستان کے مستقبل کے لیے ڈیجیٹل اکانومی کلیدی اہمیت رکھتی ہے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن...

2 hours agoکراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More