میں نے لوگوں کو نماز پڑھنا سیکھایا ۔۔ عامر لیاقت حسین اپنے آخری پیغام میں رو گئے

ہماری ویب  |  May 15, 2022

پاکستان کی مشہور شخصیت عامر لیاقت نے اپنا نیا پیغام شیئر کر دیا ہے جس میں وہ اپنے ساتھ ہونے والے واقعات پر آبدیدہ ہو گئے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں تیسری بیوی دانیہ شاہ کے لگائے گئے الزامات کہ عامر لیاقت مجھے نماز نہیں پڑھنے دیتا کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بتائیں میرے عالم آن لائن کے ناظرین کیا میں نے آپکو نماز پڑھنے کا طریقہ نہیں بتایا۔ یہی نہیں کیا آپکو قرآن پڑھنا نہیں سکھایا، تو میں کسی کو کیسے روک سکتا ہوں۔

اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس مرتبہ رمضان ٹرانسمیشن نہ ملنے کی بات پر وہ آبدیدہ بھی ہو گئے۔ اسی انٹرویو میں یہ بھی کہہ ڈالا کہ میں نے اس حیاتِ شکستہ میں جس جس کا دل دُکھایا ہے جانے سے قبل ان سب سے معافی مانگتا ہوں، مجھے معاف کر دیجیے گآ جس کسی کا مجھ پر قرض ہے وہ قرض اتار دوں گا ان شا للہ مرنے سے قبل اور ایک بڑے چینل سمیت جس نے بھی میری رقم ہضم کرلی ہے وہ بس اللہ سے ڈریں اور ڈھیل کو اپنی دعاؤں کی قبولیت نہ سمجھیں۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا کہ میں نے جذباتی کیفیت میں اپنی اہلیہ دانیہ کو کچھ بھلا بُرا کہا ہے آپ نہ کہیے گا وہ ابھی چھوٹی ہے، کوئی اسے گرفتار نہ کرے اور نہ ہی پریشان کرے کیونکہ میں نے تکلیف میں گرفتاری کی بات کہہ دی تھی۔ اللہ اسے ،بشری، طوبی ، احمد اور دعا کو سلامت رکھے سرفراز فرمائے۔ بشری اور مزید اپنی تعلیم اور علم میں ستارہ بن کر چمکیں اور طوبی تو ماشا اللہ ستارہ بن ہی چکی ہیں، دعا اس ملک کی بہترین آرٹسٹ بننے جا رہی ہیں۔

مزید یہ کہ میرا بیٹا احمد جیسا ذہین انجینئر پاکستان کو جلد ملنے والا ہے۔ میں انسٹا، ٹوئٹر اور فیس بک پر ہمیشہ ایکٹو اور جیسا ہوں ویسا ہی ملوں گا۔ تمام احباب، ساتھی کارکنان اور غیر مشروط چاہت رکھنے والوں کا بے حد شکریہ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More