باؤچر کے خلاف الزامات واپس لے لیےگئے ہیں ،کرکٹ جنوبی افریقہ

بول نیوز  |  May 15, 2022

کرکٹ جنوبی افریقہ نے اعلان کیا کہ ہیڈ کوچ مارک باؤچر کے خلاف تمام الزامات واپس لے لیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں تادیبی سماعت کو ترک کردیا گیا جو 16 مئی سے شروع ہونے والی تھی۔

45 سالہ سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر کو نسل پرستی کے الزامات کا سامنا تھا، جو کرکٹ جنوبی افریقہ  کی طرف سے لگائے گئے تھے، جس کے نتیجے میں ان کی برطرفی ہو سکتی تھی۔

کنٹرولنگ باڈی نے ایک بیان میں اعتراف کیا کہ کسی بھی تادیبی الزامات کو برقرار رکھنے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

باؤچر کے خلاف الزامات گزشتہ سال سوشل جسٹس اور نیٹ ورکنگ کی سماعتوں کے بعد کرکٹ میں امتیازی سلوک کے حوالے سے تھے۔

باؤچر پر ٹیم کے سابق ساتھی پال ایڈمز نے الزام لگایا تھا کہ وہ میچ کے بعد جرمانے کی میٹنگ کے دوران نسلی طور پر توہین آمیز الفاظ کے ساتھ چلا رہے تھے۔

کرکٹ جنوبی افریقہ نے اپنے بیان میں کہا کہ باؤچر نے ایڈمز سے معافی مانگی تھی اور معافی قبول کر لی گئی تھی۔

یہ بھی الزام لگایا گیا تھا کہ باؤچر نے اپنے سیاہ فام اسسٹنٹ کوچ اینوچ نی  کو نظرانداز کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں اینوچی  کا استعفیٰ ہو گیا تھا، لیکن اینوچی  منصوبہ بند سماعتوں میں گواہی دینے کے لیے بھی تیار نہیں تھے۔

کرکٹ جنوبی افریقہ  نے کہا کہ اس کے وکلاء نے دیگر ممکنہ گواہوں سے مشورہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچےوں الزامات میں سے کوئی بھی پائیدار نہیں ہے۔

بورڈ کے چیئرمین لاسن نائیڈو نے کہا کہ کرکٹ جنوبی افریقہ  سماعتوں میں اٹھائے گئے مسائل کوانتہائی سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ الزامات واپس لینے کا فیصلہ کرکٹ جنوبی افریقہ  اور مارک کے لیے ان مسائل کو حتمی شکل دیتا ہے اور توجہ کو کرکٹ کے میدان میں واپس آنے دیتا ہے۔

واضح رہے کہ باؤچر کا معاہدہ 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کے اختتام تک ہے۔

مزید پڑھیں52 mins agoکراچی: میچ کے دوران دو دن میں دوسرا کھلاڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

کراچی میں شدید گرمی نے قیامت ڈھا دی، کراچی میں کھیل کے...

2 hours agoشاہد آفریدی کا اینڈریو سائمنڈز کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد...

3 hours agoکوربن بوش  کولٹڑ نائل کی جگہ راجستھان رائلز میں شامل

انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل ) کی فرنچائز راجستھان رائلز میں زخمی...

4 hours agoکولنگ ووڈ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم  کے کوچ کے لئے مضبوط امیدوار

کرس سلور ووڈ اور جو روٹ کے اپنے اپنے عہدوں سے دستبردار...

6 hours agoاینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کا اظہار افسوس

سابق آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر ملکی و غیر ملکی...

8 hours agoسابق آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز کے کیریئر پر ایک نظر

آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈز گذشتہ روز کار حادثے میں...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More