اچانک تیز رفتار گاڑی رہائشی علاقے میں آئی اور بچیوں کو کچل دیا، واقعہ کی ویڈیو سامنے آگئی

ہماری ویب  |  May 16, 2022

لاہورکے علاقے کوٹ لکھپت میں تیز رفتارگاڑی نے 4 بچیوں کوکچل دیا۔ گاڑی میں سوار شخص اس قدر تیزی سے گاڑی چلا رہا تھا کہ اس نے سامنے آنے والی بچیوں پر رحم نہ کھایا اور گاڑی ٹکرا دی۔

اس حادثے میں 4 سالہ فاطمہ اور7 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی، جبکہ 9 سالہ آمنہ اور7 سالہ سمیعہ شدید زخمی ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی بچیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گاڑی کی تیز رفتاری سے دیگرافراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتارکرلیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ بچیاں سڑک پارک کر رہی تھیں اور تنگ گلی میں ڈرائیور نے بچیوں کو کچل ڈالا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بھی نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More