گھر آئے فقیر سے کہا معاف کردو ۔۔ جانیے علامہ اقبال نے بچپن میں ایک مانگنے والے سے کونسا سبق سیکھا؟

ہماری ویب  |  May 16, 2022

علامہ اقبال جنہوں نے پاکستان بنانے خواب دیکھا، مسلمانوں کو نیند سے جگانے کیلئے بہترین شاعری لکھی۔ لیکن یہ وہ ہستی ہیں جن کے بارے میں ابھی تک کئی باتیں لوگوں کے علم میں نہیں جیسا کہ علامہ اقبال صاحب فرماتے ہیں کہ میری تربیت میں سب سے بڑا ہاتھ میرے والد کا ہے ،آئیے جانتے ہیں۔

علامہ ثاقب رضا مصطفائی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ جناب علامہ اقبال گھر آئے تو دیکھا کہ گھر کے سامنے سائل کھڑا تھا جس کے ہاتھ میں کشکول تھا تو بچپن کی عمر تھی میں نے اسے بہت کہا کہ بابا معاف کرو، لیکن وہ پھر بھی وہاں سے نہیں گیا تو میں نے ہاتھ میں موجود چھوٹی سے لکڑی اس کے کشکول پر ماری۔

تو اس کے ساری ریز گاری گر گئی اور وہ اسے اٹھانے لگا، اسی وقت علامہ اقبال کے والد صاحب شیخ نور محمد باہر آئے اور اس سائل کی ریزگاری اٹھانے میں مدد کرنے لگے یہی نہیں اسے کچھ اور پیسے دیکر اسے وہاں سے رخصت کیا۔ اس کے بعد مجھے اندر کمرے میں لے آئے اور کہا کہ اقبال بتاؤ قیمات کے دن اگر مجھ سے رسول پاک ﷺ پوچھیں گے کہ تیرا بچہ سائل کے کشکول کو گراتا تھا تو میں کیا جواب دوں گا۔

مزید یہ کہ اس کے بعد میں اپنے والد محترم کو بہت روتے ہوئے دیکھا۔ بس یہی لمحہ میری تربیت کا سب سے اہم لمحہ تھا۔ اور اگر اس بات کا ہم بغور پڑھیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ ان کے ہر کلام میں یہ بات ضرور ہوتی تھی کہ نبی پاک ﷺ کا سامنا کیسے کروں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More