ایئرہوسٹس صرف لڑکیاں ہی کیوں ہوتی ہیں مردوں کو اس کام کے لئے کیوں نہیں رکھا جاتا؟ کچھ دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  May 16, 2022

ایئرہوسٹس کی نوکری یقیناً مشکل ترین نوکریوں میں سے ایک ہے کیونکہ ایک وقت میں 2 سو یا ڈیڑھ سو اور 100 مسافروں کو ایک ساتھ دیکھنا، ان کو سنبھالنا بڑی ذمہ داری والی بات ہے۔ لیکن سوچنے والی بات ہے کہ ایئرہوسٹس صرف ایک عورت ہی کیوں ہوتی ہے؟ کوئی مرد کیوں نہیں؟ کیا مرد حضرات اس نوکری کے قابل نہیں؟ یا وہ کسی کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے؟

دراصل دنیا بھر میں ہر چیز کا ایک قاعدہ، ایک اصول، ایک قانون ہے۔ کوئی فطرت کے لحاظ سے چلتا ہے تو کوئی انسان کے بنائے ہوئے اصولوں کی پیروی کرتا ہے۔ بالکل اسی طرح ایئرہوسٹس صرف ایک عورت کو رکھا گیا ہے جس کی کئی وجوہات ہیں۔

٭ عورتیں چونکہ گھر سنبھالنے کا ہنر شروع ہی سے جانتی ہیں اسی لئے وہ جہاز کے مسافروں کو بھی گھر والوں کی طرح سنبھالتی ہیں، ان کے کھانے پینے غرضیکہ ان کی ہر چیز کا خیال اچھے سے کرتی ہیں۔

٭ عورتیں جذباتی ضرور ہوتی ہیں لیکن یہ اچھی سامع بھی ہوتی ہیں۔ یہ ہر کسی کی بات سنتی ہیں۔ ہر طرف کی آواز سنتی ہیں، سب کو بیک وقت دیکھنے کا ہنر رکھتی ہیں۔

٭ ایوی ایشن ڈریمر نامی ویب سائٹ کے مطابق عورتوں کو ایئرہوسٹس کی ذمہ داری اس لئے بھی سونپی گئی ہے کہ ان کا وزن کم ہوتا ہے جس سے فلائٹ کا فیول کم استعمال ہوتا ہے۔ اب اس بات میں کوئی حتمی ثبوت موجود نہیں البتہ فیول تو فلائٹ کے راستے اور وزن پر منحصر کرتا ہے۔

٭ بین الااقوامی ایئرہوسٹس قوانین کے مطابق زیادہ تر فلائٹ کے مسافر مرد حضرات ہوتے ہیں اس لئے خواتین کو رکھا جاتا ہے تاکہ صرف مرد ہی نہ ہوں، جہاز میں خواتین بھی نظر آئیں۔

٭ خواتین کی بول چال اور رویہ مردوں کی طرح سخت مزاج نہیں ہوتا، یہ بھی ایک وجہ ہے کہ صرف خواتین کو ہی ایئرہوسٹس رکھا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More