ابلے ہوئے پانی اور نلکے کے پانی کی برف میں کیا فرق ہے؟

ہماری ویب  |  May 16, 2022

اکثر ہمارے ارد گرد موجود عام سی چیزیں بھی حیرت زدہ کر دیتی ہیں جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے، ایسی ہی چند چیزوں کو ہم بھی استعمال کرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پانی کا استعمال تو ہر کوئی کرتا ہے لیکن پانی کے بارے بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ صاف اور شفاف پانی کی پہچان کس طرح کی جا سکتی ہے۔

ابلے ہوئے پانی سے نہ صرف انسان جراثیم کے خطرے کو کم کر سکتا ہے بلکہ انسانی صحت بھی بہترین ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب نلکے کے پانی میں موجود جراثیم انسان کو نہ صرف بیمار کرتے ہیں بلکہ روزمرہ زندگی میں بھی متاثر کر سکتے ہیں۔ نلکے کے پانی میں اکثر گندہ پانی بھی شامل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے صحت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

گھر کے نلکے کے پانی اور ابلے ہوئے پانی میں ایک اہم فرق آپ خود بھی تجربہ کر کے جان سکتے ہیں، جب بھی آپ ابلے ہوئے پانی اور نلکے کے پانی کو جماتے ہیں تو دونوں کی شکل مختلف ہو جاتی ہے۔

ابلے ہوئے پانی کی برف کو دیکھا جائے وہ ٹرانسپیرنٹ معلوم ہوتی ہے، یعنی برف کے دوسری جانب سے بھی روشنی دیکھی جا سکتی ہے۔

لیکن نلکے کے پانی سے جمائی گئی برف سے جو برف جمتی ہے وہ سفید ہوتی ہے، یعنی اس برف کا رنگ بھی سفید رنگ کا ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More