دو سر والی بچی حقیقت یا نظر کا دھوکہ؟ دماغ کو چکرا دینے والی 5 عجیب تصاویر جو تیز آنکھوں والے افراد کو بھی دھوکہ دے دیں گی

ہماری ویب  |  May 16, 2022

نظروں کو دھوکہ دینے والی تصاویر کی انٹرنیٹ پر کمی نہیں ہے۔ ایک تو وہ تصاویر ہوتی ہیں جو ہمیں عجیب طرز کی دکھائی دیتی ہیں جنہیں دوسری بار دیکھنے کی لازمی ضرورت پڑتی ہے۔

وہیں اب کچھ تصویریں ایسی بھی ہیں جنہیں لوگوں نے کیپچر (Capture) کیا لیکن ان کی شکل و صورت ہی بگڑ گئی۔ اس کیپچر کو پینوراما شاٹ کہا گیا ہے۔

تو آیئے نظر ڈالتے ہیں ایسی تصاویر پر جن کو دیکھ کر پہلی بار میں تو کوئی بھی ہکا بکا رہ جائے۔

1 -دو سر والی بچی

یوں لگتا ہے کہ بچی کے 2 سر ہوں اور وہ اپنا دوسرا سر اپنے ہاتھ میں پکڑی کھڑی ہو۔ تصویر نے پہلی بار تو لوگوں کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا ہوگا۔ لیکن اس کی حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر موبائل کیمرے کے پینوراما شاٹ سے لی گئی ہے جو ٹھیک سے نہیں بنی۔

2- لڑکی کا اتنا لمبا ہاتھ

یہاں دیکھ سکتے ہیں کہ ایک عجائب گھر میں لڑکی کی سیلفی لیتے ہوئے کسی نے پینورامک تصویر لی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس لڑکی کے پاس بہت لمبے ہاتھ ہیں۔

3- ہاتھ نیچے تو منہ پر کس کا ہاتھ؟

یہ بھی پینورامک شاٹ کا کمال ہے لیکن جس نے یہ تصویر لی ہے وہ پینوراما شاٹ لینے میں بالکل ماہر نہیں۔

4- تین دھڑ والا کتا

ایسے کتے اکثر ڈراؤنی فلموں میں دیکھنے کو ملتے ہیں جن کے تین دھڑ دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔ مگر یہاں ڈرنے والی بات نہیں کیونکہ یہ تصویر لی ہی کچھ اس طرح سے گئی ہے جس سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ اس پالتو کتے کے تین سر ہیں۔

5- رقص کرتا ایفل ٹاور

آج ایفل ٹاور کی ایک خوبصورت تصویر لینے کی کوشش کی، یہ حیرت انگیز طور پر اچھا رہی۔ اس تصویر کو بہترین مضحکہ خیز تصویروں کا ایوارڈ ملنا چاہئے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More