عفت عمر کی ٹوئٹ پر مریم نواز کا رد عمل، انہوں اداکارہ کی تعریف میں کیا کہا؟ دیکھیئے

ہماری ویب  |  May 16, 2022

شوبز کی معروف اداکارہ عفت عمر اکثر ہی خبروں کی زینت بنی دکھائی دیتی ہیں وہیں اب انکی پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ستائش کی۔

اداکارہ عفت عمر نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کی تعریف کی جس پر مریم نواز نے بھی رد عمل دیا۔

عفت عمر نے مریم نواز کی تعریف میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مریم نواز آپ بے شک عوام کو کھینچنے والی شخصیت ہیں۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کے لیے جیتی رہیں لکھ کر نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

بعد ازاں عفت عمر کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے جواب دیا کہ آپ بھی عوام کو کھینچنے والی شخصیت ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More