بھوک بڑھاتا اور جلد کو خوبصورت بھی بناتا ہے ۔۔ آلو بخارے کے وہ 5 فوائد جو بہترین دوا کے طور پر کام کرے

ہماری ویب  |  May 17, 2022

قدرت کے پیدا کرتا ہر پھل کی کوئی نہ کوئی خاصیت اور فوائد موجود ہوتے ہیں جس میں انسانی صحت کے مسائل کے حل پوشیدہ ہوتے ہیں۔

انہیں میں ایک میٹھا اور لذید پھل آلو بخارہ بھی کہا جاتا ہے جس لی لذت اتنی کہ سوچ کر ہی منہ میں پانی آجاتا ہے۔

لوگ آلو بخارہ بہت شوق سے کھاتے ہیں اور جو لوگ نہیں کھاتے انہیں اس بہترین پھل کو اپنی غذا کا حصہ ضرور بنانا چاہیئے کیونکہ اس کے ڈھیروں فوائد ہیں۔

لیکن آج ہم آلو بخارےکے ٥ جادوئی فوائد کا ذکر کریں گے جس کے استعمال سے آپ رہیں گے تندرست و چست۔

*آلو بخارا جلد اور چہرے کی شادابی کے لئے مفید ہے۔ آلوچہ انسانی جلد کے لیے بہت مفید ہے، خاص طور خواتین کے لیے کیونکہ انہیں اپنی جلد کے کافی مسائل رہتے ہیں۔ انہیں اس پھل کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔

*آلو بخارے میں کثیر تعداد میں وٹامن پائے جاتے ہیں جو کہ انسانی صحت اور جسم دونوں کے لیے مفید ہیں، خاص طور پر یہ پھل وٹامن سی کا خزانہ ہے جو ہمیں کئی طبی مسائل اور پیچیدگیوں‌ سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

*آلو بخارے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ ایک قبض کشا پھل ہے۔

*یہ پھل پوٹاشیم، فلورین، کیلشیم، فاسفورس، امینو ایسڈ، گلوکوز کی وجہ سے صحت بخش اور جسم کے لیے بہت مفید ہے۔

*آلوچے کی تاثیر سرد ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ معدہ کی تیزابیت دُور کرنے کے لیے انتہائی مفید پھل ہے۔ گرم مزاج کے لوگوں کے لیے یہ پھل بہت فائدہ مند ہے۔

*اس پھل سے اسے جگر کی گرمی اور ہاتھ پاؤں کی جلن بھی ختم ہوتی ہے۔ آلو بخارا حاملہ خواتین کے لیے بہترین غذا ہے کیونکہ یہ مزاج کا چڑچڑا پن دُور کرنے میں‌ انتہائی مددگار ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More